لکھنؤ(یواین آئی) اترپردیش حکومت کی دیرینہ وزیر اعلی فروغ سیاحت اشتراکی اسکیم کے تحت ریاست کے سبھی اسمبلی حلقوں میں سیاحتی مقامات فروغ دئیے جائیں گے۔ریاست کے وزیر سیاحت جئے ویر سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ اسکیم کو لے کر محکمہ سیاحت میں اب تک 68تجاویز آچکی ہیں۔ پہلی یوجنا منظور ہوگئی ہے۔ لکھنؤ کے علی گنج واقعہ ہنومان جی کے مندر کا مین گیٹ بنایا جائے گا۔ اس میں 191لاکھ روپئے خرچ ہونگے۔ اس اسکیم کے علاوہ دیگر پر کاروائی چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ کے علی گنج میں واقع ہنومان مندر عقیدے کا مرکز ہے۔ درشن۔پوجن کے لئے دور دور سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ یہاں سیاحوں کا بھی آنا جانا رہتا ہے۔ ٹرکٹ کی جانب سے وزیر اعلی فروغ سیاحت اشترکی اسکیم کے تحت مین گیٹ بنانے کے لئے تجویزی تھی۔ اسے منظوری مل گئی ہے اس میں کل 191.51 لاکھ روپئے خرچ ہونگے۔ اس میں 50فیصدی ریاستی حکومت اور 50فیصڈی مندر ٹرسٹ کی جانب سے خرچ کیا جائے گا۔
وزیر سیاحت نے بتایا کہ وزیر اعلی فروغ سیاحت اشتراکی اسکیم کے تحت یہ ضروری نہیں تجویرصرف عوامی نمائند ہی دیں گے۔ اس کے تحت اہل شخص یا ادارے یا تنظیم بھی اپنی تجویز دے سکتے ہیں۔ پوری کام پر خرچ ہونے والی رقم کا 50فیصدی حکومت اور 50فیصدی شخص یا ادارے کو دینا ہوگا۔ اسی طرح عوامی نمائندوں کی جانب سے بھی جو تجاویز آئیں گی اس میں بھی حکومت 50فیصدی رقم دے گی او ر50فیصدی عوامی نمائندوں کو دینے ہونگے۔