جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ترکیہ میں دو سڑک حادثے،32کی موت

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 21, 2022
in اخبارجہاں
0
ترکیہ میں دو سڑک حادثے،32کی موت
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انقرہ (ایجنسیاں)ترکیہ کے جنوب مشرق میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں فائر فائٹرز، ہیلتھ اسٹاف بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غازیانتپ کے ہائی وے پر ایک بس حادثہ ہوا جہاں امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والی مسافر بس جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیوں میں مصروف عملے اور زخمی مسافروں پر چڑھ دوڑی۔مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، چار ہیلتھ ورکرز اور ترک نیوز ایجنسی کے دو ڈرون آپریٹرز شامل ہیں۔صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ایک مسافر بس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوئی۔فائر بریگیڈ، میڈیکل ٹیمز اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی مسافر بس بھی الٹ گئی۔دوسری بس پہلے حادثے کی جائے وقوعہ تک پھسلتے ہوئے آگئی جس کی وجہ سے ریسکیو اہلکار اور ہائی وے پر موجود زخمی مسافر ہلاک ہوئے۔
خبروں کے مطابق دونوں حادثے ایک ہی مقام پر ہوئے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کےجنوب مشرقی صوبہ غازیان تیپ سے تعلق رکھنے والے علاقائی گورنر داؤد گل نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں حادثات ایک ہی جگہ پیش آئے ہیں اورپہلے حادثے کی جگہ پرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ایمرجنسی کارکنوں اورصحافیوں پرایک بس چڑھ دوڑی ہے جس سے صحافیوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس حادثے میں مزید بیس افراد زخمی ہوئے ہیں اورانھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گل نے جائے حادثہ پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی صبح قریباً 10 بج کر45 منٹ پرغازیان تیپ کے مشرق میں ایک سڑک پرمسافر بس لوگوں سے جا ٹکرائی۔
اس کے کچھ دیر بعدجب فائر بریگیڈ، طبی ٹیمیں اور دیگر رضاکار جائے حادثہ پر زخمیوں کو نکال رہے تھے تو ایک اور بس 200 میٹر پیچھے حادثے کا شکارہوگئی اور بریک فیل ہوجانے پر جائے حادثہ پر موجود لوگوں پر چڑھ گئی۔
ٹیلی ویژن کی فوٹیج کے مطابق ایک ٹرک ماردین کے علاقے ڈیرک کے مشرق میں قریباً 250 کلومیٹر (155 میل) کے فاصلے پر جائے حادثہ پر موجود لوگوں پر چڑھ دوڑا۔وہاں امدادی کارکنان جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
ترکی کے وزیرصحت فخرالدین کوکا کے مطابق ماردین میں پیش آنے والے دوسرے حادثہ میں سولہ افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔کوکا نے مزیدبتایا کہ زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔
وزیرصحت نے قبل ازیں ٹویٹر پربتایا کہ یہ واقعہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع قصبے ڈیرک میں پیش آیا ہے جہاں ٹرک ڈرائیورنے لاری کے بریک فیل ہوجانے کے بعد سڑک پرموجود ہجوم کوکچل دیا۔

Tags: ترکیہحادثہ
ShareTweetSend
Previous Post

منیش سسودیا کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری

Next Post

پوتن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی کار بلاسٹ میں ہلاک

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
پوتن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی کار بلاسٹ میں ہلاک

پوتن کے انتہائی قریبی ساتھی کی بیٹی کار بلاسٹ میں ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In