اتوار, جون 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

یونیفارم سول کو ڈ ناقابل عمل:مسلم پرسنل لابور ڈ

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 17, 2024
in دیارِ ملت
0
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ سیکولر سول کو ڈ اور کمیونل سول کو ڈ کا شوشہ چھوڑنے کو ایک فتنہ قرار دیتا ہے اور یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہے کہ مسلمان کسی بھی قیمت پر قانون شریعت ( مسلم پرسنل لا) سے دستبردار نہیں ہوسکتے-
آل انڈیا مسلم پرسنل پرسنل بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں وزیر اعظم کے ذریعہ یوم آزادی پر کئی گئی تقریر میں سیکولر سول کو ڈ اور کمیونل سول کو ڈ کا شوشہ چھوڑ نے پر سخت حیرت و استعجاب کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سوچا سمجھا فتنہ قرار دیا- ہم یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ مسلمانان ہند متعدد بار یہ واضح کرچکے ہیں کہ ان کے عائلی قوانین شریعت کے عطا کردہ ہیں، جس سے کوئی بھی مسلمان کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہوسکتا۔ خود ملک کی مقننہ نے شریعت اپلیکشن ایکٹ 1937 کو منظوری دے کر اور دستور ھند میں مذہب پر چلنے، اس کے مطابق زندگی گزارنے نیز اپنے کلچر کے تحفظ کو ایک بنیادی حق قرار دیا ہے-

انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب کے عائلی قوانین بھی اپنے مذہب اور قدیم روایات پر مبنی ہیں- لہذا ان سے چھیڑ چھاڑ اور سب کے لئے کوئی سیکولر کو ڈ بنانے کی کوشش بنیادی طور پر مذہب کی نفی اور مغرب کی نقالی ہے، جس کا حق عوام کے چنندہ نمائندوں کو ہرگز بھی نہیں دیا جاسکتا- ملک کے دستور کا بار بار حوالہ دیتے وقت اس بات کو نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ یونیفارم سول کو ڈ کا ذکر دستور کے باب IV کے رہنما اصولوں میں کیا گیا ہے-اس باب میں درج تمام ہدایات لازمی اور ضروری نہیں ہیں اور نہ ہی وہ عدالت کے ذریعہ نافذ العمل ہیں نیز باب III میں درج بنیادی حقوق کو ان پر بالادستی حاصل ہے- ہمارا دستور ایک ایسے وفاقی سیاسی ڈھانچے اور رنگا رنگی پر مبنی معاشرے کا تصور دیتا ہے، جہاں مذہبی فرقوں اور تہذیبی وحدتوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اپنی تہذیب و تمدن کو برقرار رکھنے اور اپنے پردنل لاز پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے-

بورڈ کے ترجمان نے آگے کہا کہ وزیر اعظم کا دستوری لفظ یونیفارم سول کو ڈ کے بجائے سیکولر سول کو ڈ کا استعمال بھی دانستہ اور فتنہ انگیز ہے- وزیر اعظم اچھی طرح جانتے ہیں کہ یونیفارم کا مطلب ہے پورے ملک اور تمام مذہبی و غیر مذہبی طبقات کے لئے ایک ہی سول کو ڈ ہو اور کوئی بھی اس سے مستثنیٰ نہ ہو۔ ظاہر ہے اس میں اس کی گنجائش نہیں ہوگی کہ کسی طبقہ یا ذات کو اس سے باہر رکھا جاسکے، چاہے وہ ملک کے ادیباسی ہی کیوں نہ ہوں۔ لیکن جب صرف قانون شریعت سے ہی کھلواڑ کرنا پیش نظر ہو تو دوسرے طبقات کی ناراضگی کیوں مول لی جائے-

مذاہب پر مبنی عائلی قوانین کو کمیونل کہہ کر وزیر اعظم نے نہ صرف یہ کہ مغرب کی نقالی کی ہے بلکہ مذہب پر عمل کرنے والی ملک کی غالب اکثریت کی اہانت بھی کی ہے جس کا تمام مذہبی طبقات کو سخت نوٹس لینا چاہیے- بورڈ یہ واضح کردینا بھی ضروری سمجھتا ہے جو لوگ کسی بھی مذہبی بندش سے آزاد ہوکر اپنی عائلی زندگی گزارنا چاہتے ہیں، ان کے لئے پہلے ہی سے اسپیشل میرج ایکٹ اور انڈین سکسیشن ایکٹ موجود ہیں۔ لہذا شریعت اپلیکیشن ایکٹ اور ہندو قوانین کو بدل کر سیکولر کو ڈ لانے کی کوئی بھی کوشش قابل مذمت اور ناقابل قبول ہوگی-
ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے نامزد چیئرمین لا کمیشن نے 2018 میں واضح طورپر کہا تھا کہ اس مرحلہ میں یونیفارم سول کو ڈ نہ ضروری ہے اور نہ ہی مطلوب – لہذا 15, اگست کے اس موقع پر بجائے اس کے کہ وزیر اعظم ملک کی آزادی میں تمام طبقات پر مشتمل مجاہدین آزادی کی قربانیوں اور کارناموں کو یاد کرتے اور دستور ہند میں آزاد، خوشحال، عدل و قسط اور امن و سلامتی پر مبنی بھارت کا جو خواب دکھایا گیا ہے، تمام ہندوستانیوں کو ساتھ لے کر اس کو سچ کر دکھانے کا عہد کرتے تو یہ شاید زیادہ بہتر ہوتا لیکن انہوں نے سیکولر اور کمیونل اصطلاحوں کا استعمال کرکے سماج میں مذہب بیزاری اور مذہب دشمنی کا بیج بوکر اپنی پارٹی کے تخریبی ایجنڈے کو ہی پروان چڑھایا ہے۔ مسلم پرسنل لابورڈ کو امید ہے کہ ملک کے امن پسند اور انصاف پسند شہری اس تخریبی اور انتشار پر مبنی ایجنذے کو پوری طاقت و یکجہتی کے ساتھ مسترد کردیں گے۔

Tags: آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈسیکولر سول کو ڈشریعتمذہبوزیر اعظمیوم آزادییونیفارم سول
ShareTweetSend
Previous Post

معروف دانشورعبدالرشید اگوان کا انتقال

Next Post

راجگیر اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیرجلدمکمل کریں: نتیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

راجگیر اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیرجلدمکمل کریں: نتیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In