لکھنؤ(یواین آئی) اترپردیش کی یوگی حکومت پر انسانی ہمدردیوں کو طاق پر رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت دکھاوے کے بڑے بڑے انعقادات کی چکا چوندھ سے عوام کو صرف گمراہ کررہی ہے۔یادو نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت میں ذرا بھی انسانی ہمدردی باقی نہیں رہ گئی ہے۔ ٹھنڈ کا قہر چل رہا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ ہے۔ دل اور سانس کے مریضوں کی قطاریں لگی ہیں۔ انتظامیہ۔ حکومت کی جانب سے نہ تو رین بسیرے قائم ہیں اور نہ ہی ٹھنڈ سے ٹھٹھرتے بچوں کے لئے گرم کپڑوں کا نظم ہے۔ حکومت دکھاوے کے بڑے ۔بڑے انعقادت کی چکا چوندھ سے عوام کو صرف گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات خستہ حال ہیں۔ لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ ہورہا ہے۔ رامپور کے اسپتال میں مریضوں کے علاج کے نام پر مذاق ہورہا ہے۔ وہاں مریضوں کے اوپر چوہے دوڑ رہے ہیں۔ استپالوں میں سانس اور دل کے مریضوں کو وافر دوائیں اور علاج کی سہولیت نہیں مل رہی ہے۔ کئی اسپتالوں میں تو ان کے ماہر ڈاکٹر بھی نہیں ہیں۔
اترپردیش کی بی جے پی حکومت میں اسکولوں بچوں کو شدید ٹھنڈ میں سوئیٹر تک بھی نہیں مل پارہے ہیں۔ ایسی ٹھنڈ میں بغیر سوئیٹر گورنمنٹ اسکولوں کے بچے اسکول جانے کو مجبور ہیں۔ اشتہارات پر کروڑوں روپئے خرچ کرنے والی بی جے پی حکومت بچوں کو وقت سے گرم کپڑے تک دستیاب نہیں کراپارہی ہے۔ یہی نہیں بچوں کو ملنے والی ڈریس، جوتا، موزہ اور سویٹر کوی کوالیٹ میں بھی گھپلے بازی کی شکایات مل رہی ہیں۔ بدعنوانی میں ملوث بی جے پی حکومت غریبوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ ان کا حق اور احترام چھین رہی ہے۔ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں بڑے بڑے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی میں مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں۔ انہیں وقت سے دوا ، علاج اور جانچ کی سہولیت نہیں مل رہی ہے۔ ڈاکٹر مریضوں کو ادھر ادھر ریفر کررہے ہیں جس سے مریضوں کی جانیں جارہی ہیں۔