اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

بنارس ہندو یونیورسٹی میں ‘اردو بیت بازی’ مقابلہ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 1, 2023
in بزم شمال
0
بنارس ہندو یونیورسٹی میں ‘اردو بیت بازی’ مقابلہ
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وارانسی:سلیقے سے ہواﺅں میں جوخوشبوگھول سکتے ہیں، ابھی کچھ لوگ اپسے ہیں جواردوبول سکتے ہیں….کچھ ایسے ہی شعروسخن کے ذریعہ آج بنارس ہندو یونیورسٹی کے مہیلا مہا ودیالیہ میں ‘منتھن’ کے بینر تلے منعقد ‘اردو بیت بازی’ میں طالبات نے سامعین کو اردوزبان کی شیرینی کااحساس کراہا۔ ’اردوبیت بازی‘ میں 5-5 طالبات پر مشتمل تین ٹیموں نے حصہ لیا؛جن کے نام میر، غالب اور فراق رکھے گئے تھے۔ یہ پروگرام مہیلا مہا ودیالیہ کے اردو سیکشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔
جج کی ذمہ داری پروفیسر رفعت جمال اور ڈاکٹر مشرف علی نے ادا کی۔ تین گروپوں مےں سب سے بہترےن کارکردگی کامظاہرہ مےر گروپ کی طالبات نے کےا۔ چنانچہ جج کے متفقہ فےصلے سے گروپ پہلاانعام مےر گروپ کودےاگےا، جب کہ اس مقابلے کا دوسرا انعام گروپ غالب اور تیسرا انعام فراق گروپ کو دیا گیا۔ تینوں گروپوں میں مجموعی طور پر 15 طالبات نے بہترین اشعار پڑھ کر محفل میں موجود ہراےک کا دل جیت لیا۔’اردوبےت بازی‘ کاآغاز ’اردوہے جس کانام ہمیں جانتے ہیں داغ، ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے‘ سے کیاگیا۔ 15 طالبات میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا پہلا انعام اردوکی طالبہ انکو کوملا، جب کہ ریتیکا سنگھ کو دوسرا اور سوناکشی یادو اور سواتی مشرا کو مشترکہ طور پر تیسرا انعام ملا۔ اس موقع پر پروفیسر رفعت جمال اور ڈاکٹر مشرف علی نے اپنے خیالات کا اظہاربھی کیا ۔ پروفیسر رفعت جمال نے کہاکہ آج سے تقرےباً بےس برس قبل اس ’بےت بازی‘ کاآغاز کیاگیاتھا؛جس کاسلسلہ آج تک جاری ہے۔ انھوں نے تمام طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تےنوں گروپوں میں جس طرح کامقابلہ دیکھنے کوملا؛وہ بہت ہی قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹرمشرف علی نے کہاکہ ہماری زندگی کوبہتراورترقی ےافتہ بنانے میں زبانوں کاکلےدی کردارہوتاہے۔انھوںنے بےت بازی کی اہمےت بھی پرروشنی ڈالی اورطالبات کومفےدمشوروں سے نوازہ۔انھوںنے زوردے کرکہاکہ جذبات واحساسات کی ترجمانی کاموثرذریعہ زبان ہی ہے۔ اردو سیکشن کے انچارج ڈاکٹر افضل مصباحی نے نظامت کے فرائض اداکئے جب کہ شکریہ کی رسم رےسرچ اسکالرمحمد اعظم نے اداکی۔طالبات کوبےت بازی کی تےاری کرانے میں محمداعظم، کمال الدےن، عائشہ پروےن، نسرےن جہاں اور خوش نازنے اہم کرداراداکےا۔ اس موقع پراےم اےم وی کاہےرےٹج ہال سامعین سے پوری طرح بھراہواتھا۔ اس موقع پرمختلف شعبوں کے اساتذہ موجودرہے، جن مےں پروفےسر ریتا سنگھ، پروفیسر میتالی، پروفیسر لیلینا بھٹ، پروفیسر کلپنا گپتا، پروفیسر ریچا کمار، ڈاکٹر اروشی گہلوت، ڈاکٹر ناز بیگم اور ڈاکٹر ندھی وغےرہ خاص طورپرقابل ذکرہےں۔ ان کے علاوہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالرزاور دیگر شعبہ جات کے طلبہ وطالبات نے کثےرتعدادمےں شرےک ہوکرطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

Tags: اردو بیت بازیبنارس ہندو یونیورسٹیمقابلہ
ShareTweetSend
Previous Post

دھنباد میں خوفناک آتشزدگی،کم از کم 14 افراد ہلاک

Next Post

عام بجٹ کے ذریعہ متوسط ​​طبقے کو راحت دینے کی کوشش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عام بجٹ کے ذریعہ متوسط ​​طبقے کو راحت دینے کی کوشش

عام بجٹ کے ذریعہ متوسط ​​طبقے کو راحت دینے کی کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In