منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اردو کی میں نے نہیں، اردو نے میری خدمت کی ہے۔پروفیسر خالد محمود

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 31, 2022
in آئینہ شہر
0
اردو کی میں نے نہیں، اردو نے میری خدمت کی ہے۔پروفیسر خالد محمود
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی)جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر خالد محمود نے اردو سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی میں نے نہیں بلکہ اردو نے میری خدمت کی ہے یہ بات انہوں نے اوکھلا پریس کلب کے زیر اہتمام ان کی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تہنیتی تقریب کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اردو کی بدولت ہوں ۔ میں نے تو اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کی ہے ۔ جب میری تعریف کی جاتی ہے تو میرے لئے کچھ بھی کہنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ پروفیسر صاحب کی اہلیہ سابق پرو وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر تسنیم فاطمہ نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خالد صاحب کی خوبیوں اور خامیوں پر بات کی ۔ تسنیم صاحبہ کی گفتگو نے ان کی عظمت کو اور بڑھا دیا ۔ آج کی تقریب کے صدر ڈاکٹر سید فاروق صاحب نے کہا کہ علاقے کے لوگ اور اہلیہ اگر خدمات کا اعتراف کرتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے ۔
اس موقع پر اوکھلا پریس کلب کے چیئرمین محمد اطہر الدین منّے بھارتی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اوکھلا میں قیام پذیر ایسے بزرگوں جنھوں نے کسی بھی شعبہ میں قابل ذکر کام کیا ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں تہنیتی تقریبات منعقد کرنا پریس کلب کے مقاصد میں شامل ہے ۔ آج کے پروگرام سے اس کی ابتداء کی گئی ہے ۔
پروفیسر خالد محمود صاحب کی خدمت میں ڈاکٹر سید فاروق، اطہر الدین منے بھارتی، پروفیسر ابن کنول، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، سہیل انجم اور محمد سلام خان نے میمنٹو، شال اور گلدستہ پیش کر کے ان کی علمی ادبی خدمات کا اعتراف کیا ۔ اس موقع پر خالد محمود کی شاگردہ غزالہ فاطمہ نے ان کی شخصیت پر مقالہ پیش کیا تو دوسرے شاگرد ڈاکٹر شاہ نواز فیاض نے پروفیسر صاحب کی انشاء پردازی، خاکہ نگاری، شاعری، تنقید، تحقیق اور سفر ناموں کا ذکر کیا ۔ خالد محمود صاحب کے پروفیسر شفیع ایوب کے خاکہ سے سامعین خوب محضوض ہوئے ۔ جناب متین امروہوی اور ریاضت علی شائق نے پروفیسر صاحب کو منظوم تہنیت پیش کی ۔ اوکھلا پریس کلب کے وائس چیئرمین اور مشہور صحافی سہیل انجم نے اپنے خاص انداز میں خالد محمود صاحب کا خاکہ پڑھا تو پروفیسر ابن کنول نے ذاتی مشاہدات کو خاکہ کا موضوع بنایا ۔ پروفیسر توقیر خان نے خالد محمود کی شعری خدمات کے اعتراف میں ان کی شاعری پر پر مغز گفتگو فرمائی ۔ محمد سلام خان صاحب سابق جج نے نئی نسل کو زبان و اقدار سے جوڑنے کی طرف توجہ دلائی ۔ پروگرام کے دوران منور حسن کمال کی تازہ کتاب "فکشن، تنقید، تکنیک، تفہیم” کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا ۔ پروگرام کی نظامت اوکھلا پریس کلب کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر مظفر حسین غزالی نے کی جبکہ شکریہ کی رسم کلب کے وائس چیئرمین رومان ہاشمی نے ادا کی ۔ جاوید اختر ڈی ڈبلیو نیوز، شہلا نگار، فرمان چودھری ڈی ڈی نیوز، مظہر محمود دوردرشن، شعیب رضا خان ڈائریکٹر نیشنل اوپن اسکول، معروف رضا 7×24 نیوز، محمد احمد کاظمی، ڈاکٹر ادریس قریشی، اویس انصاری شاہ ٹائمز، شمس آغاز انقلاب، جمشید اقبال آج تک، سیف اللہ پی آئی بی، محمد خلیل، ڈاکٹر خالد مبشر، عمران احمد اندلیب جامعہ ملیہ اسلامیہ، محمد ندیم اختر شکھر این جی او، انتخاب عالم ایڈووکیٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں علمی ادبی حلقہ سے جڑے حضرات نے تہنیتی تقریب میں شرکت کی ۔

Tags: اردوجامعہ ملیہ اسلامیہخالد محمود
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس ہماچل پردیش میں اقتدار میں آتے ہی ہر سال ایک لاکھ نوکریاں دے گی: پرینکا

Next Post

کشمیر: امسال زعفران کی پیدا وار میں 30 فیصد کا اضافہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر: امسال زعفران کی پیدا وار میں 30 فیصد کا اضافہ

کشمیر: امسال زعفران کی پیدا وار میں 30 فیصد کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In