ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

وقف ترمیمی بل ایک بڑی سازش کی پیش بندی ہے :مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 18, 2024
in دیارِ ملت
0
وقف ترمیمی بل ایک بڑی سازش کی پیش بندی ہے :مولانا ارشدمدنی
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :وقف ترمیمی بل 2024کو لے کر صدرجمعیةعلماءہند مولانا ارشدمدنی کی خصوصی ہدایت پر جمعیةعلماءکے اراکین ، تمام اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین اورمشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے مسلسل ملاقاتیں کررہے ہیں ، ان ملاقاتوں کے دوران اراکین کے ذریعہ جہاں اس بل کی غلط اورنقصاندہ ترمیمات کی نشاندہی کی جارہی ہے وہی انہیں یہ باورکرانے کی کوشش بھی ہورہی ہے کہ بل کی منظوری کی صورت میں مسلمانوں پر اس کی کیا مضراثرات مرتب ہوسکتے ہیں اورکس طرح اس طرح کے قانون کے آڑمیں مسلمانوں کو ان کی وقف املاک سے محروم کیا جاسکتاہے ، یہ ملاقاتیں قومی اورریاستی دونوں سطح پر جاری ہیں ، اسی ضمن میں گزشتہ روزجمعیةعلماءمہاراشٹرکا ایک وفد جے پی سی میں بطورممبرشامل شری مہاترے بالیہ ماما(این سی پی شردپوار)اور اروندساونت (شیوسینا)سے ممبئی میں ملاقاتیں کیں ، آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈاورجمعیةعلماءہند کا ایک مشترکہ وفد 20 اگست کو تملناڈکے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالین سے بھی ملاقات کرنے والاہے ، بہارسمیت دوسری ریاستوں میں بھی جمعیةعلماءکے اراکین سیاسی پارٹیوں کے قائدین اورجے پی سی ممبران سے ملاقاتیں کرکے مجوزہ بل کے نقائص اور اس کے خطرناک مضمرات سے انہیں روشناس کرارہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اراکین این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں تلگودیشم ، لوک جن شکتی پارٹی اورجے ڈی یوکے لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کرکے اس غیر آئینی اورغیر منصفانہ بل میں موجود ان خطرناک شقوں کی طرف ان کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کررہے ہیں جو پرانے بل میں ترمیم کرکے نئے بل میں جوڑی گئی ہیں ، انہیں بتایا جارہاہے کہ اگر اپنی موجودہ صورت میں یہ بل منظورہوگیا تو اوقاف کی تمام جائدادیں غیر محفوظ ہوجائیں گی یہاں تک کہ ان قدیم مساجد ، مقابر ، امام باڑوںاورقبرستانوں پر بھی مسلمانوں کا دعویٰ کمزورہوجائے گا، جو وقف ہے کیونکہ وقف ٹربیونل کو ختم کرکے تمام تراختیارات ضلع کلکٹرکو دینے کی سازش ہورہی ہے ، ان مسلسل ملاقاتوں کو مثبت اثر بھی نظرآرہاہے جے پی سی کے بہت سے ممبروں کو تویہ بھی نہیں معلوم کہ وقف کیا ہوتاہے اوراس کی مذہبی وشرعی حیثیت کیا ہے ۔
جمعیةعلماءہند کے اراکین اس تعلق سے انہیں تمام تفصیل بتارہے ہیں اورآزادی کے بعد سے اب تک وقف قوانین میں وقت وقت پر جو ترمیمات ہوئیںان کے بارے میں بھی ممبران کو آگاہی دے رہے ہیں، واضح ہوکہ جے پی سی میں کل 31ممبرشامل ہیں ، جن میں 21لوک سبھااوردس راجیہ سبھاکے اراکین ہیں ، 22اگست کو جے پی سی کی پہلی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے ، اس پورے معاملہ پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ ترمیمات کی جوتفصیلات سامنے آئی ہیں اس نے ہمارے اس خدشہ کو یقین میں بدل دیاہے کہ وقف کے تعلق سے حکومت کی نیت ٹھیک نہیںہے ، بلکہ ترمیم کے نام پرجو نیابل لایاگیاہے اس کا مقصدوقف املاک کاتحفظ نہیں بلکہ مسلمانوں کو اس عظیم ورثہ سے محروم کردینے کا ہے جو ان کے اسلاف ملت کے غریب اورناداراورضرورتمندافرادکی فلاح وبہبودکے لئے چھوڑگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ بل ہمارے مذہبی امورمیں صراحتامداخلت اورایک بڑی سازش کی پیش بندی ہے ، درحقیقت ان ترمیمات کے ذریعہ حکومت وقف کی حیثیت اورواقف کی منشادونوںبدل دینا چاہتی ہے ، تاکہ مسلم اوقاف کی حیثیت کو ختم کرنا اور ان پر قبضہ کرنا آسان ہوجائے ، مولانا مدنی نے کہا کہ وقف جائدادیں ہمارے اسلاف کے دیئے ہوئے وہ عطیات ہیں جنہیں مذہبی اورخیراتی کاموںکے لئے وقف کیا گیا ہے اورحکومت نے انہیں ریگولیٹ کرنے کے لئے ہی قانون بنایا ہے لیکن یہ جو ترمیمی بل لایاگیا ہے۔ اگر منظورہوگیا تواس کے تباہ کن نتائج برآمدہوں گے اس لئے کہ تمام تراختیارات حکومت کے ہاتھ میں آجائیںگے اورمسلمانوںکی حیثیت ضمنی ہوکر رہ جائے گی،انہوںنے آگے کہا کہ مسلمان ہر طرح کاخسارہ اورنقصان برداشت کرسکتاہے لیکن اپنی شریعت میںمداخلت ہرگزنہی ںبرداشت کرسکتا، دوسرے یہ بل مسلمانوں کو دیئے گئے آئینی اختیارات پر بھی ضرب لگاتاہے،ملک کے آئین نے ہر شہری کو مذہبی آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی عقائد اورامورپر آزادانہ عمل کرنے کا اختیاردیاہے اورموجودہ حکومت آئین میںدی گئی اس مذہبی آزادی کوطرح طرح کی قانون سازی کے ذریعہ چھین لینے کے درپے ہے جس میں سے یہ ایک وقف ترمیمی بل بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ جمعیةعلماءہند کے اراکین مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے فردافرداملاقاتیں کررہے ہیں کیونکہ اس بل کو رکوانے کے لئے جمعیةعلماءہند کوئی دقیقہ اٹھانہیں رکھناچاہتی ہے ،جمعیةعلماءہند یہ واضح کردیناچاہتی ہے کہ وقف ایکٹ میں کوئی ایسی تبدیلی جس سے وقف کی حیثیت یا نوعیت بدل جائے یا کمزورہوجائے یہ ہرگزہمیں قابل قبول نہیں ہے ، جمعیةعلماءہند ہر دورمیں (1923سے لے کر2013تک)وقف املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے موثراقدامات کئے ہیں ، ہم آج بھی اس عہد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ان شاءاللہ ہمیں ہمیشہ کی طرح اس باربھی کامیابی ملے گی ۔

Tags: اپوزیشنتلگودیشمجمعیةعلماءہندشرعی حیثیتغیر منصفانہ بللوک جن شکتی پارٹیمولانا ارشدمدنیوقف ترمیمی
ShareTweetSend
Previous Post

سی ڈبلیو سی کے خصوصی رکن کے طور پر عارف نسیم خان کی تقرری کا خیرمقدم

Next Post

سرکاری ملازمین کی بھرتی میں دھوکہ دہی آئین پر حملہ ہے: راہل گاندھی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی تیسری بار اقتدار میں نہیں آئیں گے:راہل

سرکاری ملازمین کی بھرتی میں دھوکہ دہی آئین پر حملہ ہے: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In