کلکتہ 25نومبر (یواین آئی) مغربی بنگال اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہوگیا ۔چو ں کہ سرمائی اجلاس میں مغربی بنگا ل حکومت وقف ترمیمی بل 2024کے خلاف بل پیش کرسکتی ہے ۔اس کی وجہ سے سرمائی اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان بڑھ گیا اور سیشن کے پہلے دن ہی اس کا نظارہ دیکھنے کوملا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی حکومت رواں سرمائی اجلاس کے دوران وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک بل پیش کرے گی ۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسے بل کی صورت میں لایا جائے گا یا تجویز کی صورت میں۔اپوزیشن بی جے پی نے اس کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسمبلی کا سرمائی اجلاس پیر کو شروع ہوا۔ ندیا کے پالشی پارہ کےممبر اسمبلی مانک بھٹا چاریہ جنہیں سی بی آئی نے اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں وگرفتارکیا تھا جیل سے رہائی کے بعد پہلی مرتبہ آج اسمبلی پہنچے ۔بی جے پی ذرائع کے مطابق اس مرتبہ وہ ریاستی حکومت کے ساتھی یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کرے گی ۔مانسون سیشن کے آخری دن جب حکمراں پارٹی کے ممبران نے ریاستی ترانہ بنگلر مٹی، بنگلر جل گایا تو بی جے پی کے ممبر اسمبلی بھی کھڑے ہوگئے۔ تاہم اس مرتبہ بی جے پی اس شائستگی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔وقف ترمیمی بل کی مخالف کرنے کے ساتھ نومنتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرے گی۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے چیف وہب شنکر گھوش نے پیر کو پارٹی کے ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر نومنتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری ہوتی ہے تو اس میں بی جے پی کے ممبران کی شرکت نہیں ہوگی۔
ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے اقلیتی سیل کو مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ترمیمی بل (2024) کے خلاف ریلی نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ ترنمول اقلیتی سیل کے چیئرمین اور اٹہار کے ممبر اسمبلی مشرف حسین نے 30 نومبر کو رانی راس منی ایونیو میںایک ریلی کا اہتمام کیا ہے۔
کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم، لوک سبھا میں ترنمول کے چیف وہب کلیان بندوپادھیائے رانی راس منی ایونیو میں ترنمول اقلیتی سیل کی ریلی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کلیان اسمبلی میں وقف بل پر ترنمول کی پوزیشن واضح کریں گے۔ کلیان بنرجی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ممبر تھے ۔30 نومبر کو ہونے والی ریلی کے بارے میں مشرف نے کہا کہ وقف املاک آباؤ اجداد نے عطیہ کی ہے۔ بی جے پی غیر جمہوری طریقے سے قانون لا کر اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ احتجاجاً سڑکوں پر جدوجہد جاری رہے گی۔
پالشی پارہ کے ممبر اسمبلی مانک بنرجی جیل سے رہا ہونے کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ اسمبلی میں آئے۔ ابتدائی طور ای ڈی نے اکتوبر 2022 میں بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ انہیں 23 ماہ بعد گزشتہ ستمبر میں ضمانت ملی تھی۔ اس کے بعد وہ اسمبلی میں آئے۔ اسپیکر بیمان بنرجی نے کافی دیر تک ملاقات کی اور بات کی۔
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سنیہاشیس چکرورتی نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ کلکتہ میں بہت سی گاڑیوں پر روڈ ٹیکس واجب الادا ہے۔ اس فہرست میں کئی مہنگی کاریں بھی شامل ہیں۔ وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ بقایاروڈ ٹیکس کو حل کرنے کے لیے گاڑیوں کے مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے کلکتہ میں ہی مہنگی گاڑیوں پر جرمانے سمیت روڈ ٹیکس کی مد میں 80 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ریاستی وزیر کے مطابق کئی بار مالکان کو گاڑی خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرنا یاد نہیں رہتا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کی ہے۔انفورسمنٹ ٹیمیں ان گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے تعینات کی گئی ہیں جن پر سڑکوں پر ٹیکس نہیں دیاہے۔ وزیر نے کہا کہ اگر روڈ ٹیکس باقاعدگی سے ادا کیا جائے تو حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ریونیو سے حاصل ہونے والی رقم ترقیاتی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے اسمبلی میں تبصرہ کیا کہ اس سے بالآخر شہریوں کو فائدہ ہوگا۔
ریاستی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ترنمول کے امیدواروں نے چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نیہاٹی، ہاروا، سیتائی، مدنی پور، تلڈنگرا اور مداری ہاٹ کے نو منتخب ممبر اسمبلی حلف لیں گے۔ اسمبلی اجلاس میں حلف برداری کے وقت بی جے پی ممبران اسمبلی وہاں نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل اسمبلی اسپیکر اور گورنر سی وی آنند بوس کے درمیان سیانتکا بنرجی اور رویت حسین کی حلف برداری کو لے کر تنازع ہوگیا تھا۔ کیا اس مرتب بھی ایسا ہی ہوگا؟ ہفتہ کو ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ منگل کو یوم دستور ہے۔ا سپیکر نے تمام اراکین اسمبلی سے یوم آئین پر بحث میں شرکت کی درخواست کی۔