پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

راجستھان : شوہر نے بیوی کو برہنہ پریڈ کرایا، آٹھ افراد گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 2, 2023
in خاص خبریں
0
راجستھان : شوہر نے بیوی کو برہنہ پریڈ کرایا، آٹھ افراد گرفتار
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور (یو این آئی) راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع کے دھریاواد تھانہ علاقے کے تحت پہاڑا گرام پنچایت کے نچل کوٹا گاؤں میں ایک عورت کو برہنہ پریڈ کرنے کے معاملے میں آٹھ ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔متاثرہ کے شوہر نے خاتون کو گاؤں والوں کے سامنے 1 کلومیٹر تک برہنہ کرکے دوڑایا۔ یہ واقعہ 31 اگست کا ہے۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے کہا کہ پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے اس معاملے میں دس لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور پولیس نے مرکزی ملزم سمیت آٹھ ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔اس معاملے میں مرکزی ملزم اور خاتون کے شوہر کانہا گامتی، نیتیا سمیت ملزم بینیا اور پنٹو کو حراست میں لیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس معاملے میں تماش بین بنے پونیا، کھیتیا، موتی لال وغیرہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، شادی کے چھ ماہ بعد ہی خاتون پڑوسی گاؤں اپالا کوٹا کے ایک نوجوان کے ساتھ چلی گئی تھی۔ جب خاتون ایک سال بعد 30 اگست کو نوجوان کے ساتھ واپس آئی تو اس کے سسرال والے اسے زبردستی اپنے گاؤں پہاڑا لے گئے ۔ جہاں شوہر نے گاؤں والوں کے سامنے بیوی کے کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس کی بیوی زور زور سے روتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ اس دوران گاؤں کے کئی لوگ تماش بین بنے رہے اور ویڈیو بناتے رہے لیکن شوہر کو کسی نے نہیں روکا۔ خاتون چھ ماہ کی حاملہ بھی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون نے شوہر کانہا گمیتی اور اس کے ساتھ سورج، وینیا، نیتیا، نتھو، مہیندر کے خلاف اسے موٹر سائیکل پر لے جانے اور برہنہ حالت میں شوہر کے گھر سے باہر لے جانے کی شکایت کے بعد تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسے مجرموں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ادھر خواتین کے قومی کمیشن نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ کمیشن نے راجستھان کے ڈی جی پی سے اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کو کہا ہے اور اس معاملے میں پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

Tags: برہنہ پریڈراجستھانشوہر
ShareTweetSend
Previous Post

اسرو کا پہلا شمسی مشن آدتیہ ایل 1 لانچ کیا گیا

Next Post

ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In