چنئی (یواین آئی) چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی تاریخی کامیاب لینڈنگ کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر ہے۔ اب ملک کے ساتھ ساتھ دنیا کی نظریں اسرو کے سن مشن یعنی آدتیہ-ایل1 پر مرکوز ہیں۔
اسرو کا سورج مشن آدتیہ-ایل1 مشن آج صبح 11.50 بجے شری ہری کوٹہ کے لانچنگ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ آدتیہ ایل-1 خلائی جہاز کو زمین اور سورج کے درمیان ایک فیصد فاصلہ طے کر کے ایل-1 پوائنٹ پر لے جائے گا۔ یہ لانچ ہونے کے ٹھیک 127 دن بعد اپنے پوائنٹ ایل1 تک پہنچ جائے گا۔ اس مقام تک پہنچنے کے بعد، آدتیہ-ایل1 بہت اہم ڈیٹا بھیجنا شروع کر دے گا۔یہ مشن سورج کا مطالعہ کرے گا۔پی ایس ایل وی چار اسٹیج والا راکٹ ہے۔آدتیہ ایل1 کو شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے PSLV-C57 کے XL ورژن راکٹ کے ذریعے ہفتہ کی صبح 11.50 بجے لانچ کیا گیا۔