نوح فساد کی آگ میں جھلس گیا تھا یہ علاقہ، شرپسندوں نے ممبر و محراب کو توڑ ڈالا تھا
پلول میوات:جمعیۃ علماء پلول کے صدر حضرت مولانا لقمان قاسمی کی صدارت میں سیؤلی کی عید گاہ، قبرستان میں مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔نوح فساد کی آگ میوات کے پلول ضلع میں بھی بہت تیزی کے ساتھ پھیل گئی تھی، جہاں درجنوں مساجد کو شرپسندوں نے نشانہ بنایا تھا۔ علاوہ ازیں ہوڈل شہر کے دیہات کے گاؤں سیؤلی میں جمعیۃ علماء ضلع پلول کی جانب سے مولانا لقمان قاسمی کی صدارت میں مرمت کا کام شروع کردیا ہے، حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے ایماء پر و مولانا راشد قاسمی مہتمم دار العلوم محمدیہ میل کھیڑلا و جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء راجستھان ، مولانا ہارون قاسمی صدر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب ، مولانا حکیم الدین اشرف اٹاؤڑی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب ، مولانا انوار مفتاحی سرپرست جمعیۃ علماء پلول کے مشورہ سے مولانا لقمان قاسمی، مفتی محمد وسیم قاسمی، محمد مبارک آلی میؤ نے مقتدی حضرات کی دیکھ ریکھ میں کام شروع کردیا ہے، یہاں عیدگاہ کے ممبر و محراب، گمٹی، و قبرستان کے گیٹ، مزار کو توڑ دیا گیا تھا، جمعیۃ علماء پلول نے اسکے مرمت کی ذمہ داری لی ہے، اس موقع پر گاؤں کے درجنوں افراد کے علاوہ مولانا لقمان قاسمی، مفتی محمد وسیم قاسمی، محمد مبارک آلی میؤ ، مولانا ہارون صاحب موجود رہے،