رانچی، 18 جولائی ( یواین آئی ) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا کہ ترقی ایک مسلسل عمل ہے۔آج جھارکھنڈ کے گملا ضلع میں وکاس بھارتی بشن پور میں گاؤں کی سطح کے کارکنان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر بھاگوت نے کہا کہ صرف وہی لوگ بڑے ہوتے ہیں جو اپنے ارد گرد کے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں، وہ یقینی طور پر گاؤں کی ترقی کے لئے ایک دوسرے کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔مسٹربھاگوت کے علاوہ دیگر مہمانوں بشمول پدم شری اشوک بھگت، پدم شری چامی مرمو، دیوورت موہن، سدھیر برجیا، مہندر بھگت نے پروگرام میں حصہ لیا۔ سب سے پہلے قبائلی روایت کے مطابق مسٹر بھاگوت اور دیگر مہمانوں کا استقبال پتوں کی ٹوپی پہنا کر اور بھگوان جترا تانا بھگت کی مورتی دے کر کیا گیا۔اس موقع پر وکاس بھارتی کے سکریٹری پدم شری اشوک بھگت نے کہا کہ تنظیم گزشتہ 40 سالوں سے لوگوں کی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے 10 کروڑ پودےلگائے گئے ہیں۔
پروگرام کے بعد موہن بھاگوت اور دیگر مہمانوں نے پودےلگا کر ماحولیاتی بیداری مہم کا آغاز کیا۔