اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کرناٹک اردو چلڈرنس اکادمی کا یادگار مشاعرہ

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 28, 2023
in دیار وطن
0
کرناٹک اردو چلڈرنس اکادمی کا یادگار مشاعرہ
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کرناٹک اردو چلڈرنس اکادمی کا یادگار مشاعرہ
بنگلورو(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو)سہ روزہ جشن اطفال کی اگلی کڑی کل ہند مشاعرہ ۲۶؍جنوری ۲۰۲۳ء؁ کی شب میں منعقد ہوا۔ لطف کی بات یہ ہوئی کہ مشاعرے کے باضابطہ آغاز سے پہلے ایک افتتاحی نشست ہوئی جس میں پروفیسر ارتضیٰ کریم، پروفیسر اعجاز علی ارشد، پروفیسر دبیر احمد، پروفیسر مشتاق عالم قادری، ڈاکٹر مشتاق حیدر، ڈاکٹر اقبال حسین، ڈاکٹر سالک جمیل کے علاوہ بھی بہت سارے مندوبین نے شرکت کی۔ پروفیسر ارتضیٰ کریم نے مشاعرے کی خصوصیت اور گلشن زبیدہ کے تازہ کار وپختہ کار شعرا کی توصیف کی۔ اس کے بعد پروفیسر اعجاز علی ارشد نے خوب صورت نعتیہ اشعار سنا کر مشاعرے کا آغاز کیا۔یہ اطلاع حفیظ کرناٹکی کے ذریعہ بھیجی گئی ریلیز میں دی گئی ہے۔
اس مشاعرے کی صدارت کے فرائض پروفیسر سید شاہ مدار عقیل نے ادا کی۔ اس مشاعرے کی انفرادیت یہ تھی کہ اس کی نظامت گلشن زبیدہ کی ایک طالبہ تنزیلہ نے کی۔ اور گلشن زبیدہ کی کئی طالبات اور اساتذہ نے مشہور اور بزرگ شعرائے کرام کے ساتھ مل کر نہایت خود اعتمادی سے مشاعرہ پڑھا۔ جن شعرائے کرام نے اس مشاعرے میں حصہ لیا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔مبین منور، شفیق عابدی، محمود شاہد، حسن پٹنوی، مہک کیرانوی، وسیم جھنجھانوی، ڈاکٹر داؤد محسن، عابد اللہ اطہر، رحمت اللہ رحمت، ازہر ندوی، ارقم مظہری، فنا شیموگوی، سیما کوثر، مبین پروین، مسکان بانو، شائستہ، چاچا شکاری پوری، ماما شکاری پوری، انکل شکاری پوری،۔طالبات کی خود اعتمادی اس کے پڑھنے کے انداز اور اشعار کے طریقے نے لوگوں کو بے حد متأثر کیا۔ صدر مشاعرہ پروفیسر سید شاہ مدار عقیل صاحب کو اس کا بخوبی اندازہ تھا۔ لہٰذا ایک طالبہ کے ایک غزل اور ایک گیت سنانے کے بعد ہی انہوں نے اعلان کردیا کہ آج ہم سبھی ان طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سنیں گے اور ہم سبھی شعرا کم سے کم سنائیں گے۔ پروفیسر ارتضیٰ کریم صاحب اتنے متأثر ہوئے کہ انہوں نے برجستہ کہا کہ گلشن زبیدہ کے ان گل وبلبل نے عملی طور پر یہ ثابت کردیا ہے کہ حافظؔ کرناٹکی صاحب نہ صرف یہ کہ شاعر اور ادیب ہیں بلکہ وہ ادیب ساز بھی ہیں۔ ابھی تو صرف چندبچیوںنے اپنا کلام سنایا ہے اور ہم حیرت کے سمندر میں غرق ہو گئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ جیسے جیسے گلشن زبیدہ کی بچیوں کو سنتے جائیں گے حافظؔ کرناٹکی صاحب کی محنت، لگن، اور نئی نسل کے دلوں میں اردو کا چراغ جلانے کی شدید خواہش اور کوشش کے دل سے قائل ہوتے جائیں گے۔ اگر ہر ریاست میں ایک حافظؔ کرناٹکی پیدا ہوجائے تو یقین جانیے کہ اردو کے گلشن پر کبھی خزاں کا سایہ نہ ہو۔ پروفیسر اعجاز علی ارشد نے کہا کہ حافظؔ صاحب نے اردو مرکز سے دور اردو کا ایک اہم مرکز بنادیاہے۔ ہم نے اس گاؤں کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ حافظؔ کرناٹکی نے گھر گھر میں اردو کا چراغ روشن کردیا ہے۔ مشاعرے کے سامعین میں موجود طلبا جس انداز سے شعرا کو داد دے رہے تھے اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ تربیت یافتہ ذوق کے مالک ہیں۔ اور ان میں شعر فہمی کا مادہ پوری طرح موجود ہے۔ یہ مشاعرہ شعرا کے کلام، اور اساتذہ کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ نہایت کامیابی سے اختتام کو پہنچا۔ صدر مشاعرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں حافظؔ کرناٹکی کو ابتدا سے جانتا ہوں وہ جس لگن خلوص، محنت اور سخاوت کے ساتھ اردو زبان و ادب کے لیے کام کرتے ہیں اس کی کوئی مثال دور دور تک نظر نہیں آتی ہے۔ اور آج بچوں نے تو اپنے کلام سے پورے ملک کے دانشوروں کی توجہ حاصل کرلی۔ اور احساس دلادیا کہ جب ایک حافظؔ کرناٹکی اردو کی بستی بسا سکتے ہیں تو ہم سب مل کر کام کریں تو اردو دنیا کو لوگوں کے دلوں میں بسا دینا قطعی ناممکن نہ ہوگا۔ یہ مشاعرہ نہایت خوش اسلوبی سے رات کے بارہ بجے اپنے اختتام کو پہونچا۔

Tags: اردو چلڈرنس اکادمیکرناٹکمشاعرہ
ShareTweetSend
Previous Post

دیوبند میں مسابقۃ القرآن کریم والعلوم الدراسہ کا انعقاد

Next Post

شعبہ زولوجی اے ایم یو میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شعبہ زولوجی اے ایم یو میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

شعبہ زولوجی اے ایم یو میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In