جمعرات, جون 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں:پروفیسر خالد محمود

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 5, 2023
in آئینہ شہر
0
احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں:پروفیسر خالد محمود
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پروفیسر موصوف کے شعری مجموعے”غبار حیرانی“کی رسم رونمائی

نئی دہلی :احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں،ان کے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ ان خیالات کا اظہار اردو کے ممتاز ادیب اور شاعر پروفیسر خالد محمود نے شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر پروفیسر احمد محفوظ کے شعری مجموعہ غبار حیرانی کی رسم اجرا کے موقع پر منعقد تقریب میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔
تقریب کا اہتمام اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیذ ابوالفضل انکلیو(نئی دہلی)میں کیا تھا۔اس موقع پر پروفیسر احمد محفوظ نے اپنی کئی غزلیں سنا ئیں۔نظامت کا فریضہ ڈاکٹر عمیر منظر نے انجام دیا۔پروفیسر خالد محمود نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مشرقی شعریات پرعبور، فلسفیانہ فکر، متانت، بردباری اور فارسی دانی نے احمد محفوظ کو نئی نسل کے نمائندہ شاعروں میں امتیازی مقام عطا کیا ہے۔
پروفیسر وہاج الدین علوی نے کہا کہ پروفیسر احمد محفوظ الفاظ کے تخلیقی استعمال کا ہنر خوب جانتے ہیں بلکہ اپنے معاصرین میں اس اعتبار سے وہ ممتاز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غبار حیرانی میں صنعتوں کا استعمال حیران کردینے والا ہے۔ اس اعتبار سے احمد محفوظ کی شاعری جدید اور قدیم کا سنگم ہے۔پروفیسر شہپر رسول نے مجموعہ کلام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احمد محفوظ کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ غزل کی پرانی لفظیات و تراکیب کو اعتماد کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اور لفظ کو وہ نیا کرنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ احمد محفوظ کی غزل کا موضوع کل کائنات زیست ہے۔ان کی غزل اظہار کی رواں دواں لہر لہجے کی آہستگی کے ساتھ تخلیقی دوست داری کا مظاہرہ کرتی ہے۔
پروفیسر معین الدین جینا بڑے نے کہا کہ احمد محفوظ کی شاعری کلاسیکی رچاؤ کی شاعری ہے۔ انھوں نے حیرانی کے مضامین کو نہایت عمدگی کے ساتھ باندھا ہے بلکہ ان کے مجموعے میں شامل اس نوع کے مضامین پر مشتمل اشعار اساتذہ سخن کی یاد دلاتے ہیں انھوں نے اپنا لہجہ دریافت کرلیا ہے اور اس کو نہایت خوبی سے برتا ہے۔پروفیسر معین الدین جینا بڑے نے یہ بھی کہا کہ احمد محفوظ کے یہاں تصوف و معرفت کے مضامین بھی بہت ہیں اور خوب ہیں۔
پروفیسر سراج اجملی نے کہا کہ احمد محفوظ ہمارے ہونہار اورتازہ کار شاعر ہیں ان کے شعری مجموعے غبار حیرانی کی اشاعت عصر حاضر کا اہم ادبی واقعہ ہے۔انھوں نے کہا کہ احمد محفوظ کی تربیت اردو کے اہم جدید شعرا شمس الرحمن فاروقی سہیل احمد زیدی، فرخ جعفری اور عبدالحمید کے زیر اثر ہوئی، ان میں اول اور آخر الذکر کے سامنے احمد محفوظ نے باقاعدہ زانوئے تلمذ تہ کیا ہے. پروفیسر سراج اجملی نے کہا کہ احمد محفوظ کے مجموعے کے نام سے ہی تازہ مضامین اور تراکیب کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور آخری صفحے تک جاری رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کلاسیکی رچاؤ کے ساتھ جدید ترین تخلیقی اظہار کی خوبصورت مثال کے طور پر یہ شاعری پسندیدگی کے نئے آفاق دریافت کرے ایسا میرا خیال بھی ہے اور دعا بھی۔
پروفیسر مظہر احمد نے کہا کہ اس مجموعے کا برسوں سے انتظار تھا۔ انھوں نے غبار حیرانی کو روشن شاعری سے تعبیر کیا اور کہا کہ اسے پڑھتے ہوئے ایک عجب مسرت کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یقیناً اس شاعری کو پڑھ کر ہم فخر کا احساس کرسکتے ہیں۔عمیر منظر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری کاغالب اسلوب انشائیہ ہے۔ پروفیسر احمد محفوظ کے فکر و خیال کی جہتوں کا اصل حسن ان کے بیان میں پوشیدہ ہے۔تقریب رسم اجرا کا آغاز شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم عبد الرحمن نے قرآن پاک کی تلاوتِ سے کیا اور سید تجمل حسین نے حمد پڑھا۔استاد ذیشان ضمیر نے پروفیسر احمد محفوظ کی ایک غزل اپنے مخصوص انداز میں پیش کی۔اس پروگرام کا اختتام حکیم نازش احتشام اعظمی کے کلمات تشکر پر ہوا۔
اس موقع پر بزرگ صحافی سہیل انجم،داکٹر شمس اقبال، ڈاکٹر سہلی احمد فاروقی،پروفیسر ندیم احمد،مصداق اعظمی،ڈاکٹر رضوان الحق، پروفیسر عمران احمد عندلیب، جناب معین شاداب، پروفیسر سرو الہدی، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر سید تنویر،جناب رؤف رامش، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر شہنواز فیاض اور شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالر، طلبہ اور دیگر حضرات موجود تھے۔

Tags: احمد محفوظپروفیسر خالد محمودصاحبِ اسلوب شاعرغبار حیرانی
ShareTweetSend
Previous Post

ملک میں مذہب کے نام پر سیاست خطرناک: شردپوار

Next Post

سابق صدرِ پاکستان پرویز مشرف کا دبئی میں انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سابق صدرِ پاکستان پرویز مشرف کا دبئی میں انتقال

سابق صدرِ پاکستان پرویز مشرف کا دبئی میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In