ممبئی (یو این آئی) پولیس نے دو نوجوانوں کو مبینہ طور پر ایک 14 سالہ اسکول جانے والی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جو اپنی سہیلی کی سالگرہ کی تقریب میں گئی تھی اور وہاں تنہائی کا فائدہ اٹھاکر ایک ملزم نے اس کی عصمت لوٹ لی اور عصمت دری کے مناظر کی ویڈیو شوٹنگ کرکے اپنے دوست کو روانہ کیا پھر اس نے بھی متاثرہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا یہ واردات ممبئ کے مضافاتی علاقے ملاڑ مالونی میں عمل میں آئی. حکام نے آج ہفتے کے روز اسکی تصدیق کی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کی فحش تصاویر ملزمین نے اس کی والدہ کو روانہ کی جسے دیکھنے کے بعد اس نے اپنے رشتہ داروں سے مشورہ کیا اور پھر متاثرہ سے باز پرس کرنے کے بعد اس نے مقامی مالونی پولیس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف شکایت درج کروائی ۔تفصیلات کے مطابق فروری کے مہینے میں انگریزی میڈیم اسکول میں پڑھنے والی متاثرہ لڑکی کو اس کے ہم جماعت نے سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا تھا۔ اس کے مطابق متاثرہ اس کے گھر چلی گئی۔ لیکن وہاں کوئی اور نہیں تھا۔ اس کی سہیلی کسی کام سے گھر سے باہر گئی تھی اس دوران ایک 23 سالہ نوجوان گھر میں آیا۔ اور بتلایا کہ وہ بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے آیا ہے۔کچھ دیر متاثرہ سے گفتگو کرنے کے بعد اس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی عصمت دری کی۔ لڑکی کے علم میں لائے بغیر اس نے یہ واقعہ اپنے موبائل فون پر بھی فلمایا۔
بعد میں، اس نے تصویر دوسرے دوست کو بھیج دی۔ اس تصویر کی بنیاد پر دوسرے ملزم نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ اس نے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا تو وہ فحش ویڈیو وائرل کر دے گا۔ چنانچہ اپریل میں متاثرہ اس سے ملنے گئی۔ وہ متاثرہ کو گورائی نامی علاقے میں واقع کے ایک لاج میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔متاثرہ نے سوچا کہ اب اس کے جنسی استحصال کا معاملہ تھم جائے لیکن اس کے بعد بھی دیڑھ ماہ تک دونوں ملزمین اسے بار بار دھمکیاں دیتے رہے اور زیادتی کرتے رہے۔تاہم 6 جون کو ملزم میں سے ایک ملزم جو پالتو کتوں کا ٹینر ہے نے متاثرہ لڑکی کی ماں کو فحش ویڈیو بھیجی تھی۔ پھر یہ واقعہ سامنے آیا۔پولیس نے بی این ایس کی دفعہ 64 (1)، 56 (1) اور 3 (5) کے تحت عصمت دری اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت بھی فحش ویڈیو وائرل کرنے پر جرم کا انداج کرکے ملزمین کو گرفتار کیا ہے