اتوار, مارچ 29, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

ون رینک ون پنشن کی عدم ادائیگی کیلئے مرکز پر دو لاکھ جرمانہ

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 30, 2024
in عدلیہ
0
16برسوں سے قید مسلم شخص کو عدالت عظمیٰ سے ملی ضمانت
0
SHARES
35
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 30 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ‘ون رینک ون’ پنشن اسکیم کے تحت ریٹائرڈ کیپٹن کو پنشن ادا نہ کرنے پر منگل کو مرکزی حکومت کی سرزنش کی اور اس پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔جسٹس سنجیو کھنہ اور آر مہادیون کی بنچ نے مرکزی حکومت پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ یہ رقم آرمی ویلفیئر فنڈ میں جمع کرائی جائے۔

عدالت عظمیٰ نے حکومت کو ادائیگی کے آخری موقع کے طور پر 14 نومبر تک کا وقت بھی دیا۔بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "آپ (مرکز) 10 فیصد اضافہ پنشن ادا کریں یا ہم آپ پر جرمانہ عائد کر رہے ہیں۔”

عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کو یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر وہ 14 نومبر تک ادائیگی کے لیے کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ اسے ریٹائرڈ ریگولر کپتانوں کو 10 فیصد اضافہ پنشن دینے کی ہدایت دے گی۔بنچ نے کہا کہ مرکز کو اسکیم کے تحت ایسے ریٹائرڈ افسران کی پنشن سے متعلق تمام بے ضابطگیوں کو دور کرنا ہوگا۔ وہ کئی برسوں سے اس کیس کو گھسیٹنے سے خوش نہیں ہے۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے استدلال کیا کہ حکومت کو اس معاملے پر مجموعی طور پر غور کرنا ہوگا اور اے ایف ٹی کوچی کی طرف سے نشاندہی کی گئی تمام چھ بے ضابطگیوں پر غور کرنا ہوگا، کیونکہ اس فیصلے سے دوسروں کے لیے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔اس پر بنچ نے کہا کہ وہ مرکز کو مزید وقت دینے کی خواہش مند نہیں ہے۔ وہ ان ریٹائرڈ افسران کو بڑی ہوئی پنشن دینے کی ہدایت دے گی۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے تین ماہ کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے میں حلف نامہ داخل کرے گی۔بنچ نے کہا کہ حکومت کو یا تو قیمت ادا کرنی ہوگی یا پھر اسے 10 فیصد مزید ادا کرنا شروع کر دینا چاہئے۔اس پر محترمہ بھاٹی نے کہا کہ لاگت بڑھی ہوئی پنشن کے مقابلے ایکویٹی کو بہتر بنائے گی۔بنچ نے مرکز کو آخری موقع کے طور پر 14 نومبر تک کا وقت دیا اور کیس کی اگلی سماعت 25 نومبر کو ملتوی کرنے سے پہلے 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

Tags: پنشنجرمانہ عائدریٹائرڈ کیپٹنسپریم کورٹمرکزی حکومتون رینک ون پنشن
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی مذہبی تقسیم پیدا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے: نانا پٹولے

Next Post

ملک کی تعمیر میں تعلیم کا کردار سب سے اہم:بھاگوت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
موہن بھاگوت کے بیان پرآل انڈیا مسلم مجلس کا سخت ری ایکشن

ملک کی تعمیر میں تعلیم کا کردار سب سے اہم:بھاگوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In