پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

 اسلامک فقہ اکیڈمی کا اکتیسواں فقہی سیمیناراختتام پذیر

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 7, 2022
in خاص خبریں
0
 اسلامک فقہ اکیڈمی  کا اکتیسواں فقہی سیمیناراختتام پذیر
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برہانپور(پریس ریلیز)اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا اکتیسواں فقہی سیمینار برہانپور کی تاریخی سرزمین پر اختتام کو پہونچا، اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے کہ مسلمان اسلامی ماحول کے ساتھ عصری تعلیم کے ادارے قائم کرے جس میں بنیادی اسلامی تعلیمات سے بچوں کو روشناس کرایا جائے اور ان کے لیے ایسا یونیفارم رکھا جائے جو اخلاقی قدروں سے بھی ہم آہنگ ہو اور صحت کے تقاضوں کو بھی پورا کرتا ہو، افسوس کی بات ہے کہ ہمارا ملک جس کو اس کے معماروں اور آزادی کے لیے قربانی دینے والے سپاہیوں نے سیکولرازم، بھائی چارہ اور وحدت میں کثرت کے اصول پر آگے بڑھانے کی کوشش کی تھی وہاں نفرت کے سوداگر ایک خاص فکر کو غالب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے نصاب تعلیم کوبھی اسی رنگ میں رنگنے کا تہیہ کرلیا ہے، انہوں نے متنازع ترانہ وندے ماترم اور سوریہ نمسکار پر مشتمل یوگا کو بچوں کی تربیت کا حصہ بنادیا ہے. اسلامی مقدس شخصیات اور ہندوستان کی مسلم تاریخ کو نصاب سے نکال دیا ہے یہ بات کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے اور اس کا حل یہی ہے کہ مسلمان اپنے طور پر عصری تعلیمی ادارے قائم کرے، بچیوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور ان کے لیے گرلز اسکول قائم کریں تاکہ وہ محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔
مولانا رحمانی نے علماء، مذہبی قائدین اور منصف مزاج اسکالر سے اپیل کی کہ اسلام کے خلاف جو پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور اسلامو فوبیا کو ایک تحریک بنادیا گیا ہے، اس جھوت کا پردہ چاک کرنا تمام سنجیدہ اور انسانیت دوست لوگوں کا فریضہ ہے. لیکن مدارس اور علماء کو خاص طور پر اس کے لئے آگے بڑھنا چاہیے اور اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔
اکیڈمی کے سکریٹری اوردارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذفقہ وحدیث مولاناعتیق احمدبستوی قاسمی نے اکیڈمی کی طرف سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں خاص طورسے حالات کی وجہ سے اورمیڈیاکی وجہ سے امت میں مایوسی پیداہورہی ہے ،آپ حضرات علماء کی ذمہ داری ہے کہ امت کواس مایوسی سے نکالنے کاکام کریں یہ وقت کی بہت اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پرملک بھرسے آئے ہوئے علماء کرام ومفتیان عظام نے سیمینارکے تعلق سے اپنے تاثرات کااظہارکیاجن میں مفتی نذیراحمدکشمیری،مفتی زیدمظاہری دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ،مفتی نذرتوحیدچتراجھارکھنڈ،مفتی عبدالرحیم قاسمی بھوپالی،مولاناسراج الدین رشادی تامل ناڈو،آسام کے سابق ایم ایل اے اورمعروف عالم دین مفتی عطاء الرحمن وغیرہ قابل ذکرہیں۔
 اکیڈمی نے اس سہ روزہ سیمینار میں چار جدید موضوعات پر بحث کی، دیہاتوں میں نماز جمعہ کا قیام، اس سلسلے میں علماء اور ملی ذمہ داروں سے اپیل کی گئی ہے کہ جہاں مسلمانوں کے فتنہ ارتداد میں پڑنے یا گمراہ ہونے کا اندیشہ ہو وہاں ضرور جمعہ قائم کیا جائے، اور ائمہ حضرات پوری تیاری کے ساتھ وہاں موثر انداز میں بیان کریں تاکہ لوگ گمراہ کن فتنوں سے باخبر رہیں۔
نکاح مسیار کے سلسلے میں کہا گیا کہ ہندوستان میں اس طرح کے نکاح کا کوئی رواج نہیں ہے، اسلام میں ایک مخصوص مدت کے لئے نکاح کا کوئی تصور نہیں ہے، نکاح ایک دائمی رشتہ ہے یہ بات بھی واضح کی گئی کہ لیو ان ریلیشن شپ حرام ہے اور مسلمانوں کے لئے اس سے اجتناب لازم ہے۔
 ورچوئل کرنسی پر بھی بحث کی گئی لیکن محسوس کیا گیا کہ ابھی اس سلسلے میں تکنیکی معلومات نامکمل ہے اور قانونی صورت حال بھی غیر واضح ہے، اس لئے اس پر آئندہ غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سیمینارمیں چاروں موضوعات پراہم تجاویزمرتب کرکے علمائے کرام ومفتیا ن عظام کی موجودگی میں متفقہ طورپر اس کومنظور کیاگیا۔سیمینارکے آخری نشست کی نظامت ممبئی کے مفتی اعظم مفتی سعیدالرحمان فاروقی قاسمی نے کی جب کہ حیدرآبادکے معروف اوربزرگ عالم دین مولانامفتی صادق محی الدین نظامی کی دعاپراجلاس کا اختتام ہوا۔دارالعلوم شیخ علی متقی کے استاذمفتی اظہرقاسمی نے مہمانان کرام کاشکریہ اداکیا۔

Tags: اسلامک فقہ اکیڈمیاکتیسواں فقہی سیمینارمولانا خالد سیف اللہ رحمانی
ShareTweetSend
Previous Post

دارالعلوم رحمانی شاستری پارک کا ششماہی امتحان اختتام پذیر

Next Post

ادب انسان کو انسان بناتاہے: پروفیسر ارتضیٰ کریم

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ادب انسان کو انسان بناتاہے: پروفیسر ارتضیٰ کریم

ادب انسان کو انسان بناتاہے: پروفیسر ارتضیٰ کریم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In