نئی دہلی(پریس ریلیز): دارالعلوم رحمانی بند گلی شاستری پارک دہلی مشرقی دہلی کا ایک معیاری ادارہ ہے جس میں حفظ و ناظرہ اور بیسک ابتدائی عصری علوم کا محنتی اساتذہ کرام کی نگرانی میں عمدہ انتظام ہے مدرسہ کے ناظم تعلیمات مفتی رحمت اللہ نے بتایا کہ درجہ دینیات و درجہ حفظ و ناظرہ میں کل طلبہ وطالبات کی تعداد تقریباً ایک سو اسی ہے تاہم مدرسہ ھذا میں علم سے سیراب ہونے والے بیرونی و مقامی ایک سو ساٹھ طلبہ و طالبات شامل امتحان رہے۔
بحیثیت ممتحن ولی اللہی دارالافتاء والقضاء وآن لائن فتویٰ دہلی کے صدر مفتی عبدالواحد قاسمی اور دہلی یونیورسٹی کے گیسٹ لیکچرار ڈاکٹر مفتی آصف اقبال قاسمی ومولانا سلمان نے طلبہ وطالبات کے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا امتحان کے بعد طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کےلیے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مفتی عبدالواحد قاسمی صاحب نے اساتذہ و طلبہ و طالبات کی محنت کو سراہتےہوے کہاکہ مفتی محمد ارشد القاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانی شاستری پارک کی محنت اور لگن نے تعلیمی معیار کو کافی بلند کیا ھے جس کا اندازہ نتیجہ امتحان سے لگایا جاسکتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر مفتی آصف اقبال قاسمی نے کہا کہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک دہلی وہ ادارہ ہے جو اپنی پہچان آپ ہے تعارف کا محتاج نہیں ہے جو اپنی تعلیم وتربیت سےہرخواص وعام میں مقبول ہے اخیر میں حضرت مہتمم صاحب کی چند قیمتی پندو نصیحت کےبعد حضرت مہتمم صاحب کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ۔