اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

دہلی کارپوریشن انتخابات میں 2 بجے تک 30 فیصد پولنگ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 4, 2022
in آئینہ شہر
0
دہلی کارپوریشن انتخابات میں 2 بجے تک 30 فیصد پولنگ

NEW DELHI, DEC 4 (UNI):- Women showing her finger marked with indelible ink after casting her vote for the MCD elections, at a polling station in Shaheen Bagh in New Delhi on Sunday. UNI PHOTO-JA7U

0
SHARES
57
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں میں دوپہر 2 بجے تک تقریباً 30 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ریاستی الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق دوپہر 2 بجے تک تقریباً 30 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ کسی بھی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔ریاستی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ووٹروں کی کل تعداد 1,45,05,358 ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن اس سال کے شروع میں شمالی، جنوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشنوں کو ملا کر حد بندی کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔ اس کے بعد یہ پہلا الیکشن ہے۔

ادھر ایم سی ڈی الیکشن کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ہرش وردھن، پرویش ورما، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، عام آدمی پارٹی (آپ) کے وزیر گوپال رائے، کانگریس لیڈر اجے ماکن، الکا لامبا اور کئی سیاسی لیڈروں نے اتوار کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے لیے ووٹ دیا تمام رہنماؤں نے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ڈاکٹر ہرش وردھن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ دہلی سے ووٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا ’’وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے ملک کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے اور دہلی نے بھی گزشتہ 15 سالوں میں بی جے پی کا کام دیکھا ہے۔‘‘
لوک سبھا میں مغربی دہلی سے ایم پی پرویش ورما نے کہا ’’کووڈ کے دوران آپ لوگوں کے لیے کام کرتے نظر نہیں آئی، صرف ایم سی ڈی کارکن ہی لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے، اس لیے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی کو 250 میں سے تقریباً 210 سیٹیں حاصل ہورہی ہیں‘‘۔
کانگریس لیڈر نے کہا ’’کانگریس کے امیدوار اچھے ہیں اور لوگوں کو اس امیدوار کو ووٹ دینا چاہئے جو انتخابات کے بعد ان کے لئے دستیاب ہوگا‘‘۔
دریں اثنا، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اپنا ووٹ ڈالا ہے اور دہلی والوں سے بدعنوانی سے پاک حکومت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔


مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کرکے لوگوں سے ایم سی ڈی میں ایماندار حکومت کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایماندار پارٹی کو ووٹ دیں، اچھے لوگوں کو ووٹ دیں۔ بدعنوانی، غنڈہ گردی اور زیادتی کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔ دہلی کو گندا کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو دہلی کو چمکدار اور صاف بنائیں۔ کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔ ان لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو کام کرنا بند کردیتے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 15 سال تک دہلی کے لیے کچھ نہیں کیا، عوام کے لیے کام کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے اور یہ شام 5.30 بجے ختم ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی بدھ کو ہوگی۔ 250 وارڈوں میں سے 104 وارڈ خواتین کے لیے مختص ہیں۔ ایم سی ڈی انتخابات کے لیے کل 1,349 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 709 خواتین اور 640 مرد شامل ہیں۔
بی جے پی اور آپ دونوں نے اس الیکشن میں 250 امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ کانگریس 247 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔
دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ قومی راجدھانی میں تقریباً 13,600 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے تین ہزار سے زائد کی شناخت حساس کی گئی ہے۔ کل پولنگ اسٹیشنز میں سے 68 ماڈل پولنگ اسٹیشنز اور اتنے ہی پنک پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جنہیں مکمل طور پر خواتین عملہ چلا رہا ہے۔دہلی پولیس کے تقریباً 40,000 اہلکار، 20,000 ہوم گارڈز اور نیم فوجی اور ریاستی مسلح پولیس دستوں کی 108 کمپنیاں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

Tags: الیکشن کمیشندہلی کارپوریشن انتخابات
ShareTweetSend
Previous Post

بم دھماکوں کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی تھی :جتیندر دکشت

Next Post

وسط مدتی انتخابات کی پیشکش کاغلط مطلب نکالاگیا: عمران

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
عمران خان کیخلاف  انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

وسط مدتی انتخابات کی پیشکش کاغلط مطلب نکالاگیا: عمران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In