منگل, جون 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 22, 2023
in اخبارجہاں
0
اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

46 دن کی خونریز جھڑپوں کے بعد قطر-مصر کی ثالثی کے تحت ڈیل کو ملی منظوری

غزہ(یو این آئی/ ایجنسیاں) فلسطین کی تحریک مزاحمت اسلامی (حماس) نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے غزہ پٹی کےعلاقے میں 46 دن کی خونریز جھڑپوں کے بعد قطر-مصر کی ثالثی کے تحت اسرائیل کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے بدھ کے روز حماس کے ذریعہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور مزید انسانی امداد کے داخلے کے لیے قطر کی ثالثی کی تجویز کو قبول کر لیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں عبرانی ریاست فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی اور فلسطینی غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی قائم کرے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے ’اے ایف پی‘کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ "حکومت نے ایک معاہدے کے پہلے مرحلے کے وسیع خاکہ کی منظوری دی ہے جس کے تحت کم از کم 50 مغوی خواتین اور بچوں کو چار دنوں کے دوران رہا کیا جائے گا۔بدھ کی صبح اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے فوراً بعد غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اس سے قبل عبرانی ریاست نے ابھی ایک معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت فلسطینی حماس یرغمالیوں کے ایک حصے کو رہا کرے گی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے ’اےایف پی‘ کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ "اسرائیلی حکومت اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز تمام مغوی افراد کی واپسی، حماس کو ختم کرنے اور غزہ سے اسرائیل کو لاحق خطرات ختم کرنے تک جنگ جاری رکھے گی۔دوسری جانب حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے بیان میں کہا: ’اس معاہدے کی شکوں کو مزاحمت کے نظریے اور عزم کے مطابق طے کیا گیا ہے جس کا مقصد ہمارے لوگوں کی خدمت کرنا اور جارحیت کے مقابلے میں ان کے حوصلے کو بڑھانا ہے۔‘
امریکی میڈیا نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تبادلے کا معاہدہ چار روزہ جنگ بندی کے دوران دو مراحل میں ہوگا۔ معاہدے کے تحت حماس اپنے پہلے مرحلے میں تقریباً 50 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرےگی ہے جس کے بدلے میں اسرائیل تقریباً 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، ان میں زیادہ تر خواتین اور نابالغ ہیں۔
اس میں اسرائیل کی طرف سے مصر سے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینا اور جنگ روکنے کے دورن مزید ایندھن غزہ میں داخل کرنا شامل ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں حماس کئی دنوں تک جنگ بندی میں توسیع کے بدلے درجنوں اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر سکتی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کی شام اپنی حکومت سے کہا کہ وہ ایک ایسے معاہدے کی حمایت کرے جس سے کچھ قیدیوں کی رہائی کی راہ ہموار ہو گی جنہیں حماس کے عسکریت پسند سات اکتوبر کو اسرائیلی قصبوں پر حملے کے بعد غزہ کی پٹی لے گئے تھے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو حکومت کو آگاہ کیا کہ حماس کے سات اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا "ایک مشکل مگر درست فیصلہ ہے”۔

Tags: اسرائیلثالثیجنگ بندیحماسقطرمصر
ShareTweetSend
Previous Post

1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے :سعودی ولی عہد

Next Post

راجستھان میں تین لاکھ سے زیادہ انتخابی اہلکاروں نے اپنا ووٹ ڈالا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہاراشٹر: 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان

راجستھان میں تین لاکھ سے زیادہ انتخابی اہلکاروں نے اپنا ووٹ ڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In