ہفتہ, نومبر 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں مذہبی خبریں

مدرسہ افضل العلوم نگرام میں ساتویں سالانہ جلسے کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 5, 2023
in مذہبی خبریں
0
مدرسہ افضل العلوم نگرام میں ساتویں سالانہ جلسے کا انعقاد
0
SHARES
395
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ؍نگرام(پریس ریلیز)’’اس وقت سب سے زیادہ ضروری اپنے، اپنے گھر والوں اور اپنی نسلوں کے ایمان وعقائد کی حفاظت کرنا ہے۔ جس طرح نبی بر حق حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے سوال کیا تھا کہ تم میرے بعد کس کی عبادت کروگے؟ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انبیائے کرام علیہ السلام ایمان وعقائد کے تحفظ کی فکر رکھتے تھے۔ یہ فتنوں کا دور ہے، نت نئے فتنوں سے بچنے کے لیے ہم سب کو اپنے ایمان، عقائد اور عبادات کی حفاظت کرنا ہوگی۔ علمائے کرام، دینی شخصیات اور دینی اداروں سے اپنے رابطے وتعلقات مضبوط کرنا ہوں گے، دینی کتابوں کا مطالعہ کرنا ضروری ہے، دینی جلسوں اور محفلوں میں شرکت کا اہتمام کرنا ہوگا‘‘۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم، مصنف مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی جنرل سکریٹری رابطہ ادب اسلامی ورکن مجلس نظامت ندوۃ العلماء لکھنؤ نے کیا، وہ آج مدرسہ افضل العلوم نگرام ضلع لکھنؤ کے ساتویں جلسہ دستار بندی وتعلیمی مظاہرے میں صدارتی تقریر کر رہے تھے۔مولانا حسنی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اسلامی مدارس قائم کیے ہیں، یہ ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ اس لیے کہ یہی مدارس ملت اسلامیہ کی بقا وتحفظ کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ مدارس کی بھر پور امداد وتعاون کریں۔مولانا جعفر نے مدرسہ افضل العلوم کے طلبہ کی تعلیمی وثقافتی مظاہروں پراپنی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مدرسے کے ناظم مولانا محمد فیضان نگرامی ندوی، مہتمم نثاراحمد قاسمی ندوی اور دیگر اساتذہ کی کوششوں اور محنتوں کی ستائش کی۔اس سے قبل مولانا ظفر الدین ندوی استاد دارا لعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ نے قرآنی آیات، احادیث نبوی اور اکابر اہل علم کے اقوال سے آراستہ اپنے پر مغز خطاب میں دینی علوم کے حصول خصوصاً قرآن کریم کے حفظ کرنے کے فضائل بتائے۔ انہوں نے آخرت میں حفاظ کرام کے بلند درجات کا تذکرہ کیا۔
مولانا ندوی نے کہا کہ مدارس قرآن کریم اور دینی علوم کی اشاعت وحفاظت کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ خدا تعالی کی اس آخری کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھیں، اس کے احکام اور وہدایات پر عمل کریں۔انہوں نے علمائے نگرام کی دینی، دعوتی، اصلاحی اور علمی خدمات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اس مدرسے اور اس کے ناظم مولانا فیضان نگرامی کا بڑھ چڑھ کر تعاون کریں تاکہ یہ پورا علاقہ ایمان کی محنت اور دعوت وتبلیغ کی روشنی سے روشن ہو اور علم وتعلیم، صلاح وتربیت کا عظیم مرکز بن سکے۔مدرسے کے ناظم مولانا محمد فیضان نگرامی ندوی نے اپنے خطبۂ استقبالیہ میں مہمانوں کا استقبال کیا ۔ انہوں نے صدر جلسہ کا تعارف کرایا، ان کی دینی، علمی تعلیمی اور ادبی خدمات کا تذکرہ کیا۔مولانا نگرامی نے کہا کہ ماضی میں نگرام اپنے علمائے کرام کی وجہ سے بہت مشہور تھا ۔ تکیہ رائے بریلی کے حضرت سید علم اللہ کے خاندان کے افراد خصوصاً حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی، مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی اور مولانا سید حمزہ حسنی ندوی کا علمائے نگرام سے بہت گہرا تعلق تھا۔ یہ مدرسہ اور افضل میموریل پبلک اسکول ان حضرات کی توجہات کا خصوصی مرکز رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان نوخیز اداروں میں دینی وعصری علوم کی تعلیم ہورہی ہے، انہوں نے مدرسے کے قیام کا پس منظر بتایا۔
انہوں نے اپنے خطبے میں قصبۂ نگرام کے باشندوں کی محبت، تعلق اور تعاون کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ان حضرات کی امداد سے ہمارے ادارے سرگرم عمل ہیں۔مدرسے کے مہتمم مولانا مفتی نثار احمد قاسمی ندوی نے مدرسے کی سالانہ رپورٹ پڑھی ، مدرسے کے شعبوں کا رتعارف کرایا، انہوں نے جلسے کی نظامت کی۔اس سے قبل طلبہ کا تعلیمی وثقافتی مظاہرہ ہوا، اس کا آغاز محمد اشرف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد نجم، محمدارمان اور محمد احمد نے مدرسے کا ترانہ پڑھا، طلبہ نے اردود، عربی اور انگریزی زبانوں میں تقریریں کیں۔ انہوں نے موبائل فون کے فوائد ونقصانات کے موضوع پر علاقائی زبان میں دل چسپ مکالمہ پیش کیا۔ نظامت محمد بلال متعلم درجہ خامسہ نے کی۔۲۰۲۳؁ء مطابق ۱۴۴۴؁ھ میں مدرسے کے چھہ طلبہ نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا:محمد سلمان بن محمد نفیس بارہ بنکی، محمد سلمان بن عاشق علی نگرام، محمد ساحل بن محمد نعیم رائے بریلی، محمد اعجاز بن محمد ریاض قصبہ امیٹھی، محمد دانش بن محمد محفوظ نگرام۔اسی طرح مدرسے سے درجہ عالیہ اولیٰ تک تعلیم حاصل کر کے دار العلوم ندوۃ العلماء جانے والے یہ تین ہیں:محمد امین بن محمد عمران نگرام، محمد عرفان بن محمد شبیر نگرام، محمد انس بن محمد وسیم نگرام۔جلسے میں نگرام اور قرب وجوار کے افراد بہ شمول خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نیز مجیب نبی نگر، ڈاکٹر محرم علی، ڈاکٹر تاج محمد ، امتیاز قریشی،سعید قریشی ودیگر نے جلسہ کو کامیاب بنانے میں خصوصی تعاون کیا۔

Tags: افضل العلومجعفر مسعود حسنی ندویمدرسہ
ShareTweetSend
Previous Post

قرآن سے بیزاری ذلت و رسوائی کا سبب : علامہ حبیب الرحمن رضوی

Next Post

تحریکِ آزادی میں مردوں کے ساتھ خواتین کی قربانیاں ناقابل فراموش :پروفیسر شیخ عقیل احمد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تحریکِ آزادی میں مردوں کے ساتھ خواتین کی قربانیاں ناقابل فراموش :پروفیسر شیخ عقیل احمد

تحریکِ آزادی میں مردوں کے ساتھ خواتین کی قربانیاں ناقابل فراموش :پروفیسر شیخ عقیل احمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In