ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

خواتین کو نیم بے ہوش کر کے ان پر جنسی حملوں کی ویڈیوز بنانے والا پادری گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 26, 2023
in اخبارجہاں
0
خواتین کو نیم بے ہوش کر کے ان پر جنسی حملوں کی ویڈیوز بنانے والا پادری گرفتار
0
SHARES
44
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میڈرڈ: اسپین میں اس وقت ایک ایسا پادری زیر حراست ہے، جس کے متعدد خواتین پر کیے گئے جنسی حملے ملک بھر میں ذرائع ابلاغ کی سرخیوں کا موضوع بن گئے ہیں۔ یہ پادری خواتین کو نیم بے ہوش کر کے ان پر جنسی حملوں کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے پیر پچیس ستمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس مذہبی شخصیت کی طرف سے ایسے شرم ناک جرائم کے ارتکاب کی پورے اسپین میں مذمت کی جا رہی ہے۔ ملزم کی عمر 34 برس ہے اور پولیس کے مطابق وہ اس وقت تفتیشی حراست میں ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے کم از کم چار مختلف واقعات میں خواتین کو دھوکے سے کچھ پلا کر پہلے نیم بے ہوش کر دیا اور پھر ان میں سے ہر خاتون پر نہ صرف جنسی حملے کیے بلکہ ان حملوں کی ویڈیو ریکارڈنگز بھی تیار کیں۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق یہ کلیسائی شخصیت جن جنسی جرائم کی مرتکب ہوئی، ان کا ارتکاب جس علاقے میں کیا گیا، وہ کلیسائی انتظامی حوالے سے مالاگا کے بشپ کے زیر اثر ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس پادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز اگست میں اس وقت کیا گیا تھا، جب ایک خاتون نے مقامی پولیس کو اس پادری کے مبینہ جرائم کی اطلاع دی۔
اس کے بعد جب پولیس کی تفتیش آگے بڑھی تو حکام کو اس پادری کی ملکیت ایک کمپیوٹر سے ملزم کی طرف سے بنائی گئی خواتین پر جنسی حملوں کی ویڈیوز بھی مل گئیں۔یورپی یونین کے رکن ملک اسپین کی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ جو خواتین اس پادری کے جنسی جرائم کا شکار ہوئیں، انہیں نہ تو یہ علم ہو سکا کہ انہیں نیم بے ہوش یا بے ہوش کر دیا گیا تھا اور نہ ہی تب انہیں یہ خبر ہو سکی تھی کہ ملزم ان پر جنسی حملوں اور ان حملوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کا مرتکب بھی ہوا تھا۔نیوز ایجنسی کے این اے کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ ملزم کے جرائم کا نشانہ بننے والی خواتین کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔کے این اے نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ پولیس کی طرف سے ملزم کی گرفتاری کے اعلان کے بعد جب مالاگا کے بشپ کے دفتر سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا، تو بشپ کے دفتر نے ان جرائم کے ارتکاب کی خبروں پر شدید دھچکے اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان خواتین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا، جو اس پادری کے جرائم کا نشانہ بنیں۔

Tags: پادریجنسی حملہخواتین
ShareTweetSend
Previous Post

ملک میں 6 ماہ کے درمیان 255 نفرت انگیز تقاریر:رپورٹ

Next Post

ٹرین کو حادثہ سے بچانے والے مرسلین شیخ کو ریلوے کا سلام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ٹرین کو حادثہ سے بچانے والے مرسلین شیخ کو ریلوے کا سلام

ٹرین کو حادثہ سے بچانے والے مرسلین شیخ کو ریلوے کا سلام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In