منگل, مارچ 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

‘نیوز کلک’ سے وابستہ صحافیوں کے گھروں پر دہلی پولس کے چھاپے

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 3, 2023
in خاص خبریں
0
‘نیوز کلک’ سے وابستہ صحافیوں کے گھروں پر دہلی پولس کے چھاپے
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صحافی بھاشا سنگھ اور ابھیسار شرما نے ٹوئٹ کر دی معلومات

نئی دہلی(یو این آئی/ایجنسیاں/ ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو) دہلی پولس نے منگل کے روز میڈیا تنظیم ‘نیوز کلک’ سے وابستہ متعدد سینئر صحافیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔پولس نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں لیکن خود متعدد سینئر صحافیوں نے چھاپے سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہیں۔ سینئر صحافی بھاشا سنگھ نے خود ٹویٹ کیا ہے کہ دہلی پولس ان کا موبائل فون اپنے ساتھ لے گئی۔اپنے موبائل فون کے ضبط ہونے کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، "دہلی پولس نے میرا فون ضبط کر لیا، اس فون سے یہ میرا آخری ٹویٹ ہے”۔اس دوران ابھیسار شرما نے ٹویٹ کیا کہ "دہلی پولس میرے گھر سے میرا لیپ ٹاپ اور فون لے جا رہی ہے۔” دوسری جانب خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک نیا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس نیوز پورٹل پر چین سے فنڈنگ ​​لینے کا الزام لگا تھا اور ای ڈی نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔
دریں اثناء اوڈیشہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مجھے کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بہرحال یہ ضرور واضح کیا کہ اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو تفتیشی ایجنسیاں اس پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیاں خود مختار ہیں، وہ قواعد کے مطابق کارروائی کرتی ہیں۔
اس درمیان یہ بھی اطلاع مل رہی ہے کہ پولیس کئی صحافیوں کواپنے ساتھ لے گئی ہے۔
اس تازہ پولس کارروائی پر پریس کلب آف انڈیا نے کہا، "صحافیوں اور نیوز کلک سے وابستہ لوگوں کے گھروں پر چھاپے انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہم معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔اس معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری کی کوئی خبر نہیں ہے۔ دہلی پولیس کے جواب کا انتظار ہے۔ ادھرنیوز ایجنسی اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ نیوز کلک سے متعلق 30 سے ​​زیادہ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags: ابھیسار شرمابھاشا سنگھدہلی پولسنیوز کلک
ShareTweetSend
Previous Post

معروف امریکی ایم ایم اے فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا

Next Post

ممبئی کے کلیان میں شمالی ہند کے پھیری والوں پر ایم این ایس کا حملہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممبئی کے کلیان میں شمالی ہند کے پھیری والوں پر ایم این ایس کا حملہ

ممبئی کے کلیان میں شمالی ہند کے پھیری والوں پر ایم این ایس کا حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In