ہفتہ, مئی 30, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

موجودہ افسرشاہی سچی بات سننے کوتیار نہیں: فاروق عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 4, 2023
in دیار وطن
0
نئی دہلی آج بھی کشمیر ی عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن : فاروق عبداللہ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جموں،4اکتوبر(یو این آئی)غیر مقامی لوگوں پر مشتمل جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ کو یہاں کے عوام کے دکھ درد کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں، موجودہ انتظامیہ یہاں کے عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے آئے روز نت نئے مصائب اور مشکلات میں مبتلا کررہی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پتنی ٹاپ اور بانہال میں خطہ چناب سے وابستہ پارٹی لیڈران اور عہدیداران کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 5اگست2019کے بعد جو بھی انتظامیہ جموں وکشمیر پر تھوپی گئی وہ یہاں کے عوام کی خیر خواہ ثابت نہیں ہوئی۔ اس کی بڑی وجہ ہے کہ انتظامیہ میں کلیدی اور بیشتر عہدوں پر غیر مقامی بیوروکریٹوں کو تعینات کیا گیاہے ، جن کو یہاں کے عوام کے دکھ، درد، احساسات اور جذبات کی کوئی قدر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حد تو یہ ہے کہ موجودہ افسرشاہی عام لوگوں کے منہ سے سچی بات سننے کیلئے بھی تیار نہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ بن کر سامنے آرہا ہے اور اس وقت لاکھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے کار بیٹھے ہیں اور ہزاروں عمر کی حدیں پار کررہے ہیں۔ اس صورتحال نے نوجوان پود مایوسی اور نااُمیدی کے بھنور میں ڈال دیاہے اور منشیات کا ریکارڈ توڑ استعمال بھی اسی بے روزگاری کی دین ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان پود منشیات کی بدترین اور جان لیو لت میں گھر چکی ہے ، جو ہمارے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی قوم اور ملک کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور اگر نوجوان پود ہی منشیات جیسے بدعات کے بھنور میں پھنس جائیگی تو مستقبل کے تاریک ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اس لئے میں والدین کے ساتھ ساتھ علمائے دین اور ایمہ مساجد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کو منشیات کی لت سے باز رکھنے میں اپنا رول نبھائیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی زور دیا کہ منشیات کے استعمال کے خاتمے کیلئے اس وباءکی جڑ تک جائیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بھی منشیات کی بدعت کے قلع قمع کرنے میں بھی اپنا رول نبھانے کیلئے”واڈا”کے نام سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تمام متعلقین کیساتھ رابطے میں ہے اور ایک وسیع مشاورت کررہی ہے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم ایک اپنی اور سے ایک کوشش کرکے ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جس سے منشیات کے استعمال پر روک لگ سکے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی اور اخلاقی تعلیم ہماری نئی نسل کو منشیات اور دیگر بدعات سے روک سکتی ہے اور اس کیلئے والدین کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔

Tags: افسرشاہیسچفاروق عبداللہکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

کولگام میں تصادم ،دوعدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک

Next Post

‘نیوز کلک’ کے بانی سات دنوں کے لئے پولیس کی حراست میں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
‘نیوز کلک’ کے بانی سات دنوں کے لئے پولیس کی حراست میں

'نیوز کلک' کے بانی سات دنوں کے لئے پولیس کی حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In