پیر, مارچ 9, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کی اپیل مسترد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 17, 2023
in خاص خبریں
0
حجاب پر پابندی کیخلاف دائرعرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے کثرت رائے کی بنیاد پر یہ فیصلہ سنایااور واضح کیا کہ اس ایشو پرپارلیمنٹ کوقوانین وضع کرنے چاہییں

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔اس فیصلے کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ایل جی بی ٹی کیو کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے لیے ایک دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے آج اس بارے میں فیصلہ سنایا۔ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ اس معاملے کا فیصلہ کرنا عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور پارلیمنٹ کو شادی سے متعلق قوانین وضع کرنے چاہییں۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ قانون ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کو بچہ گود لینے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس معاملے پر دو ججز انھیں یہ حق دینے کے حق میں تھے جبکہ تین ججز کو اس سے اختلاف تھا اور فیصلہ اکثریت کی بنیاد پر ہوا۔ چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ’عدالت کو نظرِثانی کی طاقت کے استعمال والے معاملات، خاص طور پر پالیسیوں پر اثرانداز ہونے والے معاملات میں جو قانون سازی کے دائرے میں آتے ہیں ان سے علیحدہ رہنا چاہیے’۔ تاہم چندرچوڑ نے کہا کہ ریاست کو ہم جنس جوڑوں کو کچھ قانونی تحفظات فراہم کرنے چاہییں۔ اس کے لیے انھوں نے یہ دلیل دی کہ ہم جنس پرست جوڑوں کو دیے گئے ’فوائد اور خدمات‘ سے انکار کرنا ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’زندگی کے ساتھی کا انتخاب کسی کے طرز زندگی کے انتخاب کا ایک لازمی حصہ ہے۔ کچھ لوگ اسے اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ سمجھ سکتے ہیں۔ یہ حق (ہندوستان کے آئین کے) آرٹیکل 21 کے تحت زندگی اور آزادی کے حق کی بنیاد تک جاتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کو یہ یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہییں کہ ہم جنس پرست افراد کو امتیازی سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انھوں نے ان کی امداد کے لیے ہاٹ لائنز قائم کرنے اور انھیں محفوظ گھر فراہم کرنے اور ایسے طبی طریقہ کار کو ختم کرنے کا مشورہ دیا جن کا مقصد صنفی شناخت یا جنسی رجحان کو تبدیل کرنا ہے۔
ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اس فیصلے میں بہت سی چیزوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس کے بغور مطالعے کی ضرورت ہے۔ بہرحال ججزحکومت کے وکیل کی جانب سے اس معاملے پر ایکسپرٹ پینل کے قیام کی تجویز پر متفق نظر آئے جس کی صدارت کیبنٹ سیکریٹری کریں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے منگل کو ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے معاملے پر آنے والے فیصلے پر ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے لاکھوں لوگوں کی امیدیں وابستہ تھیں۔
یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ ہم جنس پرستوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے دائر 18 سے زیادہ درخواستوں کے مشترکہ کیس کی سماعت کر رہی تھی جس میں درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ شادی نہ کرنے کی وجہ سے وہ ’دوسرے درجے کے شہری‘ بن رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں پر مشتمل بنچ نے اپریل اور مئی میں کیس کی تفصیل سے سماعت کی۔ عوامی مفاد میں اس عدالتی کارروائی کو لائیو اسٹریم کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ابتدائی سماعت کے دوران چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بینچ نے کہا تھا کہ وہ مذہبی ذاتی قوانین میں مداخلت نہیں کرے گا لیکن خصوصی میرج ایکٹ میں تبدیلی کرنے پر غور کرے گا جو ایل جی بی ٹی کیو پلس کمیونٹی کے لیے شادیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے عدالتی کارروائی آگے بڑھی، یہ واضح ہوتا گیا کہ کیس کتنا پیچیدہ ہے۔

Tags: ایل جی بی ٹی کیوپارلیمنٹکثرت رائےہم جنس پرست
ShareTweetSend
Previous Post

مدھیہ پردیش کے اسمبلی الیکشن کیلئے کانگریس کا ’وچن پتر‘ جاری

Next Post

تمل ناڈو کی دو پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکے، 14 افراد ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تمل ناڈو کی دو پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکے، 14 افراد ہلاک

تمل ناڈو کی دو پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکے، 14 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In