چنئی، 03 نومبر (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے جمعہ کی صبح تمل ناڈو کے پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) اور حکمراں ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر ای وی ویلو کے احاطے پر چھاپہ مارا۔محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ چنئی سمیت وزیر ویلو کی رہائش گاہ اور دفتر کے احاطے سے متعلق متعدد مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھاپہ ماری کی کارروائی جاری ہے۔ محکمے کی ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ چنئی اور وزیر کے آبائی ضلع ترووناملائی میں 10 سے زیادہ مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں جس میں ان کے زیر انتظام تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر ویلو کے احاطے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیر کے احاطے پر چھاپے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم کے کیڈر اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد نے ان کی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوکرمحکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔حکام نے بتایا کہ وزیر سے متعلق 16 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن ٹھیکیداروں کو محکمہ تعمیرات عامہ کے ٹھیکے دیئے گئے تھے ان کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ایک متعلقہ پیش رفت میں، مبینہ ٹیکس چوری کے پیش نظر ریاست بھر میں بڑی رئیل اسٹیٹ فرموں میں بھی تلاشی لی جارہی ہے۔حکام نے بتایا کہ چھاپہ ماری ساگرینڈ، اپاسامی رئیل اسٹیٹ اور ریاست بھر میں ٹی وی ایچ ہومز سمیت دیگر رہائشی ڈویلپرز کے احاطے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں تقریباً 80 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں، جن میں کوئمبٹور، کرور، ولوپورم، چنئی، ترووناملائی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔












