ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

میانمار میں عسکری اتحاد چین سے ملحقہ سرحد ی گزرگاہ پر قابض

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 27, 2023
in اخبارجہاں
0
میانمار میں عسکری اتحاد چین سے ملحقہ سرحد ی گزرگاہ پر قابض
0
SHARES
36
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: میانمار میں تین نسلی گروہوں کا عسکری اتحاد چین کے ساتھ سرحد پر واقع گزرگاہ پر قابض ہوگیا ہے جب کہ فوج کی کئی چوکیوں پر بھی اس کا قبضہ ہو گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست شان میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ یہ ریاست چین کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔میانمار میں 2021 سے فوج حکومت پر قابض ہے جس کو ’جنتا‘ یا فوجی جنتا کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کے خلاف اکتوبر میں تین نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے عسکری گروہوں نے متحد ہو کر حملے شروع کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان تین گروہوں کے اتحاد نے فوج کی متعدد چوکیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سرحد پر واقع ایک اہم قصبہ بھی ان نسلی گروہوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔ یہ قصبہ چین کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے۔اس سرحدی گزرگاہ اور اہم قصبے پر قبضے کے سبب ملک کی فوجی جنتا کو مالی طور پر نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حملہ کرنے والے تین نسلی گروہوں کے اتحاد کو ’میانمار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس آرمی‘ (ایم این ڈی اے اے) کا نام دیا گیا ہے۔
ایم این ڈی اے اے سے منسلک میڈیا کے ادارے ’کوکانگ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اتحاد نے چین کے ساتھ سرحدی گزرگاہ ‘کیون سان کیوات بارڈر گیٹ‘ پر قبضہ کیا ہے۔کوکانگ کی رپورٹ کے مطابق ایم این ڈی اے اے اتوار کی صبح ضلع موسے میں واقع اس سرحدی گزر گاہ کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو دن قبل ہفتے کو اس اتحاد نے بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔ جمعے سے شروع ہونے والی کارروائی میں اس اتحاد میں شامل اراکان آرمی (اے اے) اور تانگ نیشنل لبریشن آرمی (ٹی این ایل اے) نے سرحد پر دیگر مقامات پر بھی قبضہ کیا ہے۔’اے ایف پی‘ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بارڈر ٹریڈ زون میں ایم این ڈی اے اے نے کئی مقامات پر اپنے جھنڈے لگا دیے ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وبا کے دوران میانمار اور چین کے درمیان اس سرحدی گزرگاہ کو بند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ برس 2022 میں اس کے ذریعے دونوں ممالک میں ایک بار پھر تجارت بحال ہوئی تھی۔ اس بارڈر گیٹ کو دونوں ممالک دوران اہم تجارتی سرحدی گزر گاہ قرار دیا جاتا ہے۔حالیہ دنوں میں میانمار کی فوجی جنتا کے ترجمان نے سرکاری میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس سرحدی گزرگاہ کے قریب پارک لگ بھگ 120 ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔انہوں نے اس کارروائی کا الزام ایم این ڈی اے اے پر عائد کیا تھا۔واضح رہے کہ میانمار کی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ ان حالات میں جھڑپوں میں تیزی کے سبب سرحد کے ذریعے ہونے والی تجارت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جب کہ ملک کی حکمران فوجی جنتا کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کی طلب میں اضافے کا بھی سبب ہے۔جس سرحدی گزر گاہ پر عسکری گروہ قابض ہونے کی اطلاعات ہیں اس کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہاں سے اجناس کی ترسیل کے ساتھ ساتھ مشینری، الیکٹریکل آلات، زرعی ٹریکٹر اور دیگر مصنوعات کی تجارت ہوتی ہے۔

Tags: جھڑپچینسرحدعسکری اتحادقابضمیانمارنسلی گروہ
ShareTweetSend
Previous Post

بحر ہند میں اسرائیلی کارگو جہاز پر ڈرون حملہ

Next Post

اسرائیل میں نتین یاہو کیخلاف مظاہرہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیل میں نتین یاہو کیخلاف مظاہرہ

اسرائیل میں نتین یاہو کیخلاف مظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In