ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

سپریم کورٹ نے مرکز سے غیر قانونی امیگریشن کے اعداد و شمار طلب کئے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 7, 2023
in عدلیہ
0
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آسام میں غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق شہریت قانون کی دفعہ 6اے کی آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ 1971 کے بعد غیر قانونی امیگریشن کے بارے میں دستیاب موجودہ ڈیٹا پیش کرے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت، ایم ایم سندریش، جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے مغربی بنگال سے بھی غیر قانونی امیگریشن پر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔
سیکشن 6اے کی طرف رجوع کرتے ہوئے بنچ نے کہاکہ ’’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت ناقابل تسخیر سرحد کو یقینی بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے۔ حکومت کیا انتظامی اقدامات کر رہی ہے کہ سرحد ناقابل تسخیر ہو جائے؟ سرحد پر کس حد تک باڑ لگائی گئی ہے؟”
بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے 1971 کے بعد غیر قانونی امیگریشن پر حکومت کے پاس دستیاب ڈیٹا کے بارے میں پوچھا۔
درخواست گزاروں کی اس دلیل کے پیش نظر کہ جو آسام کے ساتھ کیا گیا وہ مغربی بنگال کے ساتھ نہیں کیا گیا، مسٹر مہتا نے کہا کہ میرے خیال میں بنگلہ دیش کے معاملے میں ان کی (غیر قانونی تارکین وطن) کی زبان، کھانے کی عادات کی مماثلت، لباس وغیرہ کی وجہ سے وہ آسانی سے گھل مل جاتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کوئی ہنگامہ یا کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس سے حکومت کو کارروائی کرنے کا جواز ملے۔
بنچ نے کہا کہ’’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ نے مغربی بنگال کو شہریت دینے سے خارج کرنے کی کیا وجہ تھی‘‘۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ انہیں اس کی اجازت دینی چاہیے تھی۔ ’’ہم نے مغربی بنگال کو یہ ماننے کے لیے اکیلا کیوں چھوڑ دیا کہ یہ مسئلہ بنگال کا نہیں آسام کا ہے؟‘‘
بنچ نے کہا کہ وہ جاننا چاہتی ہے کہ 1971 کے بعد غیر قانونی نقل مکانی کی حد کیا تھی اور حکومت مغربی بنگال میں کیا کر رہی ہے۔
بنچ نے مسٹر مہتا سے پوچھاکہ "ہم حکومت ہند سے ایک بیان چاہتے ہیں اور ہوم سکریٹری کو اس پر اپنا ذہن بنانے دیں۔ "حکومت سرحد پر باڑ لگانے کے بارے میں کیا کر رہی ہے؟” بنچ نے پوچھا کہ جب مغربی بنگال بنگلہ دیش کے ساتھ نسبتاً بڑی سرحد رکھتا ہے تو آپ نے آسام کو الگ کیوں کیا اور بنگلہ دیش سے آنے والے تارکین وطن کو مغربی بنگال میں شہریت کیوں نہیں دی گئی؟ اس کی اجازت صرف آسام کے لیے کیوں دی گئی؟ کیا ہمارے پاس یہ بتانے کے لیے کوئی ڈیٹا ہے؟ کیا مغربی بنگال میں غیر قانونی نقل مکانی انتہائی کم تھی؟ کیا اسی لیے چھوڑ دیا گیا؟‘‘
آسام میں کم از کم 17 درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق شہریت ایکٹ کی دفعہ 6اے کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔
آسام معاہدے کے تحت آنے والے لوگوں کی شہریت سے نمٹنے کے لیے سیکشن 6اے کو شہریت ایکٹ میں ایک خصوصی شق کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

Tags: اعداد و شمارچیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑسپریم کورٹغیر قانونی امیگریشنمرکزموجودہ ڈیٹا
ShareTweetSend
Previous Post

مودی حکومت کے تحت ترقی کے فوائد نچلے طبقے تک پہنچ رہے ہیں: سیتا رمن

Next Post

نقوی کا دعویٰ: اپوزیشن کو 2024 میں بھی شرمناک شکست ہوگی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مسلم ووٹوں کو چوئنگم کی طرح چوسنے کے رواج پر کاری ضرب لگاہے:نقوی

نقوی کا دعویٰ: اپوزیشن کو 2024 میں بھی شرمناک شکست ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In