منگل, جون 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جمعیۃعلماء ہند کے نمائندہ وفدکا ہلدوانی دورہ

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 12, 2024
in خاص خبریں
0
جمعیۃعلماء ہند کے نمائندہ وفدکا ہلدوانی دورہ
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

صدردفترکو پیش کی گئی رپورٹ،سیل شدہ مسجد اورمدرسہ کے معاملہ کی تفصیل آئی سامنے

نئی دہلی, 12فروری (یو این آئی) صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی کی خصوصی ہدایت پرکل یعنی11 فروری کو جمعیۃعلماء ہند کا ایک پانچ رکنی وفد نے ہلدوانی فسادزہ علاقہ کا دورہ کیا۔جہاں عدالتی فیصلہ کا انتظارکرنے کی یقین دہانی کے باوجود انہدامی کارروائی انجام دی گئی اور وفد کے طلب کرنے پر بھی نگرنگم نے مسجد اورمدرسہ کو منہدم کرنے کے آرڈرکی کاپی نہیں دکھاپائے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق کرفیواورانتظامیہ کی سختی کی وجہ سے فسادزہ علاقے میں جاناممکن نہیں ہوپارتھا، بہت کوششوں کے بعد 11 فروری کوجمعیۃعلماء ہندکا ایک وفد فسادزہ علاقہ میں پہنچااورمقامی جمعیۃ کے ذمہ داروں سے ملاقات کرکے تفصیلی معلومات حاصل کیں، ہلدوانی جمعیۃعلماء کے صدرمولانا محمد مقیم نے وفدکو معاملہ کی تفصیلی معلومات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ 29 جنوری کو نگرنگم کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا،جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی تھی اور بے چینی کاماحول تھا،مقامی جمعیۃعلماء کی ذمہ داران کو ساتھ لیکر مقامی انتظامیہ سے بات چیت ہوئی تھی،میٹنگ میں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ14 فروری کوکورٹ کا فیصلہ آنے تک مسجد اورمدرسہ کو سیل ہی رکھا جائے گااورکسی طرح کی کارروائی نہیں کی جائے گی، لیکن پھر اچانک 8فروری کومقامی لوگوں کو اعتمادمیں لئے بغیر بھاری پولس فورس کے ساتھ سیل شدہ مسجد اورمدرسہ کو مسمارکردیاگیا جس کے نتیجہ میں عوامی احتجاج شروع ہوگیا اورپھر معاملہ بے قابوہوتے دیکھ کر انتظامیہ نے بے دریغ طاقت کا استعمال شروع کردیا اور پولس فورس نے بغیر کسی وارننگ کے گولی چلادی جس کے نتیجہ میں چھ بے قصورمسلم نوجوان شہید ہوگئے اورکافی لوگ زخمی ہوگئے اورتناؤپیداہوگیا۔
وفدکو لوگوں نے بتایا کہ اگر پولس فورس سوجھ بوجھ سے کام لیتی اورمقامی لوگوں کو اعتمادمیں لیکر کارروائی کرتی تواس طرح کے حالات کو پیداہونے سے روکاجاسکتاتھا،لیکن انتظامہ نے جو بھی کارروائی کی ہے بڑی ہی عجلت میں انجام دی اور فسادکی تمام ترذمہ داری مقامی لوگوں پر دالتے ہوئے ان کی گرفتاریاں بھی شروع کردی گئیں،ابھی تک سوسے زیادہ بے قصورلوگ گرفتارہوچکے ہیں اوربیجا گرفتاریوں سے دہشت زدہ ہزاروں لوگ نقل مکانی بھی کرچکے ہیں یہ صورتحال یقینا تشویشناک ہے۔وفد کومقامی لوگوں نے بتایاکہ10 فروری کو انتظامہ کی طرف سے اچانک گھروں میں جبراگھس کرنوجوانوں کواٹھالیاگیا جس کی وجہ سے ایک بارپھر سے ماحول میں کشیدگی پیداہوگئی۔
جمعیۃعلماء ہند کے وفدنے مقامی جمعیۃعلماء کے ساتھ ایس ڈی ایم پریتوش ورما، سیٹی مجسٹریٹ ریچا سنگھ اورتھانہ پربھاری نیرج بھاکونی سے ملاقات کرکے تمام صورتحال سے ان کو واقف کرایا اوراس بات کا مطالبہ بھی کیاکہ حالات پرفوری طورپرکنٹرول کیاجائے اوربے قصورلوگوں کی گرفتاری بندکی جائے۔ وفدنے متاثرہ علاقہ میں جانے کا بھی مطالبہ کیالیکن انتظامیہ نے کرفیوکاحوالہ دیتے ہوئے وفدکووہاں تک جانے کی اجازت نہیں دی۔ نیز وفد نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ آخرجب مقامی لوگوں اورانتظامیہ میں میٹنگ کے ذریعہ یہ طے ہوگیا تھا کہ کورٹ کافیصلہ آنے تک کسی طرح کی انہدامی کارروائی انجام نہیں دی جائے گی تواچانک اس قدرعجلت میں کورٹ کے فیصلہ کا انتظارکئے بغیر انہدامی کارروائی کیوں کی گئی جس پرانتظامیہ نے نگرنگم کے حوالہ سے بتایاکہ انہدامی کارروائی کے آرڈر موجود ہیں لیکن وفدنے آرڈرکی کاپی کامطالبہ کیا تو انتظامیہ کی طرف سے کوئی آرڈرنہیں دکھائی گئی،جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس اس طرح کاکوئی آرڈرہی نہیں تھا۔ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے وفد کی باتوں اورمطالبات کو سننے کے بعد یہ یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی بے قصوراوربے گناہ کے ساتھ کوئی بھیدبھاؤاورناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔ وفد میں مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء دہلی،مفتی عبدالقدیر آرگنائزرجمعیۃعلماء ہند،قاری محمدساجدفیضی سکریٹری جمعیۃعلماء دہلی، اورڈاکٹر رضاء الدین شمس رکن جمعیۃعلماء دہلی، مولانا محمد اسلم جاوید صدرجمعیۃعلماء ضلع رامپور، مولانا محمد مقیم صدرجمعیۃعلماء ہلدوانی شامل تھے۔
، واضح رہے کہ 8فروری کو ہلدوانی کے محلہ ملک کے باغچہ میں موجودمسجد اورمدرسہ کو نگرنگم اورانتظامیہ کے ذریعہ طاقت کے زورپر منہدم کردینے کی صورت میں وہاں فساد پھوٹ پڑاتھا جس کے نتیجہ میں 6 بے گناہ مسلم نوجوان محمدزہدا ولد نورمحمد، محمد انس ولدمحمد زاہد، محمد فہیم ولد محمدناصر، محمد شعبان ولد لئیق احمد شہیدہوگئے تھے۔

Tags: انہدامی کارروائیجمعیۃعلماء ہندفسادکرفیوہلدوانی
ShareTweetSend
Previous Post

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو طلب کیا

Next Post

نتیش نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
للن سنگھ جے ڈی یوصدر کے عہدہ سے مستعفی، نتیش سنبھالیں گے پارٹی کی کمان

نتیش نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In