جمعہ, نومبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

فلموں اوراسٹارزکا بائیکاٹ منافع بخش کاروبار بن چکا ہے: سورا بھاسکر

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 20, 2022
in دیار وطن, فن فنکار, قوس قزح, موسيقى
0
فلموں اوراسٹارزکا بائیکاٹ منافع بخش کاروبار بن چکا ہے: سورا بھاسکر
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے کہا ہے کہ اکشے کمار کی بعض فلموں سے اتفاق نہیں،ملک میں فلموں اور اسٹارز کا بائیکاٹ منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں فلم نگری کی ناموراداکارہ نے اکشے کمار کی بعض فلموں کے انتخاب اور ملک میں جاری بائیکاٹ مہم کے رجحان پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں آئینی حد میں رہ کر اپنے سیاسی خیال کے اظہار کا حق ہر ایک کو حاصل ہے، دراصل مشہور شخصیات تنقید کےلیے نرم ہدف ہیں۔
سورا بھاسکر نے مزید کہا کہ دراصل ہم ملک میں آمرانہ کلچر کو قانونی حیثیت دے رہے ہیں، جنونی ہجوم کے کلچر سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئینی حدود میں رہ کر سیاسی خیالات کے اظہار کی میری سوچ سے دیگر اداکار اُس وقت متفق ہوتے ہیں جب اُن کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ٹھیک ہے اس قطار میں’میں‘ دوسروں سے آگے ہوں، پہلے پہل تو بالی ووڈ اداکار یہی سوچتے تھے کہ مسئلہ صرف سورا بھاسکر کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ہندوستانی سیکولرازم سے مسئلہ ہے، وہی فلم نگری کے لیے مسائل کھڑے کر رہے ہیں، فلموں اور اسٹار اداکاروں کا بائیکاٹ دراصل منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔سورا بھاسکر نے کہا کہ ہم صرف کہانی بیان کرنے والے ہیں، ہمارا کام ایمانداری کے ساتھ کہانی بیان کرنا ہے، بالی ووڈ پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں سے ایک ہی طرح کی آواز کا مسلسل نکلنا ممکن نہیں کیونکہ فلم نگری کسی ٹھوس وجود کا نام نہیں ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اکشے کمار کی بعض فلموں کے انتخاب سے مجھے اختلاف ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اُن کی فلم فلاپ کرنے یا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی جائے یا اس کی ریلیز کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جائے۔
حال ہی میں اکشے کمار کی فلم ’کٹھ پتلی‘ ریلیز ہوئی ہے، اس سے قبل باکس آفس پر اُن کی فلم بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج اور رکشا بندھن فلاپ ثابت ہوئیں جبکہ اُن کی فلم رکشا بندھن کے بائیکاٹ کی آن لائن مہم تک چلائی گئی۔

Tags: بائیکاٹ کلچربالی ووڈسورا بھاسکر
ShareTweetSend
Previous Post

نوئیڈا میں دیوارگری،4 مزدوروں کی موت

Next Post

گجرات میں کانگریس حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی: راہل گاندھی

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
گجرات میں کانگریس حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی: راہل گاندھی

گجرات میں کانگریس حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In