بدھ, مارچ 4, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

اڈیشہ میں ترقی کا نیا دور شروع: مودی

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 6, 2024
in دیار وطن
0
محنت کشوں کو انصاف ملنے کے لیے یاد رکھا جائے گا 25 دسمبر کا دن: مودی
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھونیشور، 05 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ اڈیشہ میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے، جس سے خطے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مسٹر مودی نے چنڈیکھول میں پٹرولیم، قدرتی گیس، جوہری توانائی، روڈ ویز، ریلوے اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں 19,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کچھ کو قوم کے نام وقف کیا۔
انہوں نے ان پروجیکٹوں کی ترقی کے لیے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ جاج پور ضلع کے چنڈیکھول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھگوان جگن ناتھ اور ماں برجا کے آشیرواد سے آج جاج پور اور اڈیشہ میں ترقی کی نئی ہوا چلنے لگی ہے۔
اس دوران وزیر اعظم نے ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے لیے کام کرتے ہوئے ملک کی موجودہ ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے حکومت کے وژن کو سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں مشرقی ریاستوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ارجا گنگا اسکیم کے تحت پانچ بڑی ریاستوں اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور اڈیشہ میں قدرتی گیس کی فراہمی کے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔
آج کے موقع کو ملک میں بدلتے ہوئے کام کے کلچر کی علامت قرار دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے کبھی بھی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں دلچسپی نہیں لی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت ان منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے جن کے لیے وقت پر سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔
2014 کے بعد مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پارا دیپ ریفائنری کا ذکر کیا جو 2002 میں موضوع بحث بنی تھی لیکن 2014 میں موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے تک کوئی کام مکمل نہیں ہوا۔
انہوں نے پیر کو تلنگانہ کے سنگاریڈی میں پارا دیپ-حیدرآباد پائپ لائن کے افتتاح اور تین دن قبل مغربی بنگال کے آرام باغ میں ہلدیا سے براؤنی تک 500 کلومیٹر طویل خام تیل کی پائپ لائن کے افتتاح کا بھی ذکر کیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت اڈیشہ کی ترقی کے لئے مشرقی ہندوستان میں وافر قدرتی وسائل کا استعمال کر رہی ہے۔ ضلع گنجام میں ڈی سیلینیشن پلانٹ روزانہ تقریباً 50 لاکھ لیٹر کھارے پانی کو ٹریٹ کرے گا اور اسے پینے کے لیے موزوں بنائے گا۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت اڈیشہ میں رابطے کے جدید ذرائع پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، تاکہ مقامی وسائل کی مدد سے ریاست کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ریاست میں 3000 کلومیٹر طویل قومی شاہراہیں بنائی گئی ہیں جبکہ ریلوے بجٹ میں 12 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

Tags: اڈیشہصنعتی سرگرمیکنیکٹیویٹیوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

کرناٹک کے وی وی آئی پی علاقوں میں بلاسٹ کی دھمکی ملی

Next Post

شیئربازارایک بار پھرنئی بلندی پر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

شیئربازارایک بار پھرنئی بلندی پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In