سری نگر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعے کے روز کہاکہ پی ڈی پی براہ راست این سی پر تنقید کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اپنی ریلیوں میں ہل ہٹاو جیسے نعرے لگا رہی ہیں لہذا ہم اس پارٹی کا ساتھ کیوں دیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ انڈیا الائنس کا حصہ بننے کا مقصد بی جے پی کے خلاف لڑنا تھا ۔
عمر نے کہاکہ پی ڈی پی براہ راست این سی پر تنقید کر رہی ہے اور یہاں تک ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف بھی ہر زہ سرائی کرنے سے گریز نہیں کر رہی ہے۔این سی نائب صدر نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی اپنی ریلیوں میں ہل ہٹاو جیسے نعرے لگا کر نیشنل کانفرنس کے خلاف آگ اگل رہی ہیں لہذا ہم پی ڈی کا ساتھ کیوں دیں گے۔ان کے مطابق پی ڈی پی ڈاکٹر فاروق عبداللہ پرراست تنقید کرنے کی جرات کر رہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔یہ سوال پوچھے جانے پر این سی نے پی ڈی پی کو آوٹ کیا کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ پی ڈی پی کو ہم نے آو ٹ نہیں کیا بلکہ حالات نے اس سے الگ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر لڑنا چاہتی ہے لیکن جو پارٹی پچھلے الیکشن میں یہاں پر پہلی اور دوسرے نمبر پر آئی وہ کیوں سیٹ چھوڑے۔
انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد فاروق عبداللہ کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو پی ڈی پی لیڈران اس بیان کی تائید کرتے ہیں ۔ان کے مطابق جب تک پی ڈی پی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تب تک بات نہیں بنے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پچھلے لگاتار دو سالوں سے پی ڈی پی بی جے پی کے بجائے این سی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔