منگل, نومبر 4, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

ہندو تو کی آڑمیں مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے:مایاوتی

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 15, 2024
in بزم شمال
0
پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی کا نیا شگوفہ:مایاوتی
0
SHARES
49
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مرادآباد:15اپریل(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے بی جے پی کا نام لئے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں سے ہندو تو کی آڑ میں مسلمانوں کو ہراساں کر ملک کو مذہب اور ذات کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے لائناپار واقع رام لیلا میدان میں مایاوتی نے پیر کو انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کی غلط پالیسیوں کیو جہ سے ملک میں بے روزگاری کی خوفناکی کسی سے محذوف نہیں ہے اس لئے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان مایوس ۔ناامید ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان سڑکوں پر اترنے کو مجبور ہیں آج مڈل کلاس پریشان ہے۔ دلتوں، پچھڑوں، قبائلیوں اور دیگر طتقات کو گذشتہ کچھ سالوں سے سرکاری نوکریوں میں ادھوڑے پڑے ریزرویشن کا کوٹہ پورا نہیں ہو اہے۔ ملک کی عوام کا اعتماد ان پارٹیوں اور اتحاد سے اٹھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی تنہا الیکشن لڑ رہی ہے اور اگر پارٹی مرکز میں حکومت بناتی ہے تو وہ اتر پردیش کی طرح ٹھوس کام کرے گی۔ اقتدار کے لالچ میں بننے والے اتحاد عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کبھی کام نہیں کر سکتے۔اس لیے ہمیں بی جے پی، کانگریس اور ان کے تمام اتحادی جماعتوں کو لوک سبھا انتخابات میں اقتدار میں آنے سے روکنا ہوگا۔ خاص طور پر بی جے پی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کا وقت آگیا ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی پورے سماج کے حقوق کی حفاظت کے لیے انتخابی میدان میں تنہا لڑ رہی ہے۔ لوگ کانگریس اور بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سرمایہ داروں اور امیروں کی پارٹی ہے، جو کانگریس کی طرز پر سرمایہ داروں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف بیانات دیتے ہیں۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے لوگ گاؤں گاؤں جا کر مفت اناج دینے کی آڑ میں غریبوں کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ مفت اناج آپ کے اور ہم سب کے ٹیکس کے پیسے سے آتا ہے۔کانگریس اور بی جے پی پر سرمایہ داروں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی کسی بھی ضمانت سے گمراہ نہیں ہونا چاہئے۔میڈیا کے اوپینین پول اور سروے کے ذریعہ بی جے پی ہر ہربہ اپنا کر کسی بھی قیمت پر اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی یہ حکومت غریب، دلت، قبائلی اور کسان مخالف ہے اور سرمایہ داروں اور کارپوریٹ گھرانوں کے اشارے پر چل رہی ہے۔ بی جے پی کا منشور محض کاغذی ضمانت سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ کانگریس کی طرح بی جے پی نے بھی مرکز کی تمام سرکاری تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی رنگ دیا ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ آج تنگ، فرقہ وارانہ، ملک دشمن پالیسیوں کو نافذ کرکے ملک کو مذہب اور ذات پات کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے، جو کہ تشویش کی بات ہے۔ ملک کے جس حصے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے وہاں کے لوگ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔

بی جے پی کے منشور کی حالیہ ریلیز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور جاری کرنے کے بجائے ان کی پارٹی عوام کے مفاد میں کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے بغیر کسی منشور کے اتر پردیش میں چار بار حکومت بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی طرح اگر مرکز میں بھی بی ایس پی کی حکومت بنتی ہے تو وہ لوگوں کو بے روزگاری الاؤنس دینے کے بجائے انہیں روزی روٹی فراہم کرنے کا کام کرے گی اور بغیر کسی امتیاز کے پورے سماج کے مفاد میں ترقی کا کام کرے گی۔

سات سال بعد مرادآباد پہنچنے پر مایاوتی کو سننے کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ پڑا۔اسٹیج پر مغربی اتر پردیش کے انچارج شمس الدین رینی، سینئر لیڈر سابق ایم ایل اے ہرپال سنگھ، منڈل کوآرڈینیٹر رنوجے سنگھ، مراد آباد سے امیدوار عرفان سیفی وغیرہ موجود تھے۔

Tags: اتر پردیشانتخابی ریلیبہوجن سماج پارٹیبی جے پیمایاوتیمذہبمسلمانہندو تو
ShareTweetSend
Previous Post

96 سالہ شخص کی پیرول میں دسویں مرتبہ توسیع

Next Post

کیجریوال کے ساتھ جیل میں دہشت گرد جیسا سلوک : بھگونت مان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کیجریوال و بھگونت مان آج  لدھیانہ میں ‘ توہاڈے دوار’ اسکیم کا آغاز کریں گے

کیجریوال کے ساتھ جیل میں دہشت گرد جیسا سلوک : بھگونت مان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In