منگل, جون 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں جرائم

مصرمیں ڈارک ویب کے لیے بچے کا گھناؤنا قتل ناقابل معافی گناہ ہے: جامعہ الازھر

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 29, 2024
in جرائم
0
مصرمیں ڈارک ویب کے لیے بچے کا گھناؤنا قتل ناقابل معافی گناہ ہے: جامعہ الازھر
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاہرہ: مصرمیں انٹرنیٹ اورڈارک ویب کے گھناؤنے جرائم کے تازہ واقعے نے ملک میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ، عوامی حلقوں اور جامعہ الازھر کی طرف سے بھی اس واقعے پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ خیال رہے کہ مصرمیں ڈارک ویب کے گھناؤنے جرائم کے لیے ایک کم عمر بچے کو آرے سے کاٹ کر دو ٹکڑے کردیا گیا جس نے عوامی حلقوں میں شدید بے چینی کی لہر پیدا کی ہے۔اس گھناؤنے جرم کا ایک پہلو انسانی اعضا کی چوری اور دوسرا قتل کےجرم کی واردات کی ویڈیو بنا کراسے ڈارک ویب پر فروخت کرتے ہوئے حرام کے پیسے کمانا ہے۔اس حوالے سے صارفین نے ’ڈارک ویب سائٹس‘ سے متعلق دینی تعلیمات کے بارے میں بھی استفسار کیا جس پر جامعہ الازھر نے ایک تفصیلی فتویٰ صادر کیا ہے۔ العربیہ اردو کی خبر کے مطابق جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ ڈارک ویب "جرائم کی بین الاقوامی اور انڈرگراؤنڈ انڈسٹری ہے جس کے ساتھ کسی بھی قسم کے کا لین دین کرنا یا ان کا وزٹ کرنا حرام ہے۔ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے وقت بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک حرکت کا نوٹس لیں تاکہ بچوں کو اس گھناؤنے جرم کی طرف جانے سے روکا جا سکے‘‘۔
جامعہ الازھر کے بین الاقوامی آن لائن فتویٰ (ڈارک ویب) جرائم کی تکلیف دہ تفصیلات اور ڈارک ویب کی مکروہ دنیا کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "بچے کا ڈارک ویب کے لیے قتل جرم کی تیاری یا اسے براؤزکرنے اور تفریح کی آڑمیں ایک ایک گناہ کا ارتکاب ہے‘‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "خوفناک جرائم کے دوران گناہ میں شرکت اور اس شیطانی کام کے ذریعے فوری امیر بننے کی طمع اور لالچ کے سوا کوئی مقصد نہیں۔ ایسے گھٹیا اور مکروہ جرائم کے مرتکب مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے جرم کا اعادہ نہ ہو‘‘۔جامعہ الازھرنے کہا کہ اس حوالے سے اسلام کی تعلیمات واضح ہیں۔ سورہ بقرہ آیت 195 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ’اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو‘۔ اسی سورۃ کی آیت179 میں فرمایا کہ ’اے عقل والو قصاص میں تمہارے لیے زندگی ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو‘۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’مومن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اپنی تذلیل کرے، صحابہ کرام نے پوچھا کہ اپنے آپ کی تذلیل کیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ خود کو مصیبت میں ڈالنا‘ ہے۔

اسی طرح کسی شخص کو اپنی زندگی اور صحت کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسے دوسروں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کی بھی ہدایت ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’مسلم وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مومن وہ ہے جس کے ہاتھ سے دوسروں کے مال اور عزت محفوظ رہے۔
جامعہ الازھرنے کہا کہ وہ دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر سائبر جرائم اور ڈارک ویب کے جرائم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آگاہی کی مہمات چلا رہی ہے تاکہ انٹرنیٹ کےغلط استعمال کے بارے میں لوگوں میں آگاہی مہیا کی جائے۔الازہر نے گھروں میں والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں بالخصوص انٹرنی کے استعمال کے حوالے سے چوکنا رہیں۔الازہر نے ملک کے عوام، اس کے مذہبی اداروں، علما ، میڈیا کے اداروں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں پر زور دیا کہ وہ بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کو مثبت بنانے کے لیے اپنے اپنے فورمز پر کردار ادا کریں۔

Tags: آن لائن فتویٰجامعہ الازھرڈارک ویبگھناؤنا جرممصر
ShareTweetSend
Previous Post

عرفان خان کے فرزند کا والد کی برسی کے موقع پر جذباتی خط

Next Post

امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں مشرقی ہند میں روزانہ 80 روٹس پر چلیں گی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں مشرقی ہند میں روزانہ 80 روٹس پر چلیں گی

امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں مشرقی ہند میں روزانہ 80 روٹس پر چلیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In