منگل, فروری 3, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

کیجریوال کو راوز ایونیو کورٹ سے نہیں ملی راحت

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 5, 2024
in آئینہ شہر
0
ای ڈی نے آخر کار کیجریوال کو گرفتارکرلیا
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 05 جون (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو عدالتی تحویل میں دے دیا، جو مبینہ طور پر ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں۔ جبکہ ان کی عبوری ضمانت میں طبی بنیادوں پر سات دن کی توسیع کی درخواست مسترد کر ددی گئی ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے راوز ایونیو عدالت میں کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے یہ حکم دیا ۔ مسٹر کیجریوال کے وکیل کے ان کی صحت سے متعلق خدشات کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خصوصی عدالت نے کہا کہ طبی معائنے کے حوالے سے کچھ ہدایات دی گئی ہیں۔ درخواست گزار کی درخواست پر ضرورت کے مطابق مزید غور کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے وزیر اعلیٰ کی عدالتی تحویل میں 19 جون تک توسیع کرنے کا بھی حکم دیا۔یکم جون کو متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد خصوصی عدالت نے مسٹر کیجریوال کی درخواست پر اپنا فیصلہ 5 جون کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔ خصوصی عدالت ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر اگلی سماعت 7 جون کو کرے گی۔
سپریم کورٹ نے 10 مئی کو انہیں لوک سبھا کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں 2 جون کو جیل انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کی ہدایت بھی دی تھی جس کی انہوں نے تعمیل کی۔یکم جون کو سماعت کے دوران ای ڈی نے مسٹر کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے کی مانگ کی تائید میں دیے گئے دلائل کی سخت مخالفت کی تھی۔

خصوصی عدالت کے سامنے مسٹر کیجریوال نے باقاعدہ ضمانت کی عرضی کے علاوہ اپنی صحت کی جانچ کے لیے سات دن کی عبوری ضمانت مانگی تھی۔قبل ازیں، سپریم کورٹ رجسٹری نے یکم جون کو ختم ہونے والی عبوری ضمانت کی مدت میں سات دن کی توسیع کے لیے مسٹر کیجریوال کی درخواست کی فوری سماعت کے لیے لسٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جسٹس جے کے مہیشوری اور کے وی وشواناتھن کی تعطیلاتی بنچ نے 28 مئی کو مسٹر کیجریوال کی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا جس میں ان کی عبوری ضمانت میں سات دن کی توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔ اس کے بعد بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل اے ایم سنگھوی سے کہا کہ (کیجریوال کی) درخواست کو لسٹ کرنے کے بارے میں چیف جسٹس فیصلہ کر سکتے ہیں۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے 10 مئی کو مسٹر کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات 2024 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو تہاڑ سینٹرل جیل میں عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے 17 مئی کو ان کی 21 مارچ کو گرفتاری اور اس کے بعد ای ڈی کی حراست کو چیلنج کرنے والی اپیل پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔مسٹر کیجریوال نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ گرفتاری کے بعد ان کا وزن سات کلو گرام کم ہو گیا ہے۔ ان کا ‘کیٹون لیول’ بہت زیادہ ہے، جو کسی سنگین بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا "میکس اسپتال کے متعلقہ ڈاکٹروں نے، جو اس وقت ان کا علاج کر رہے ہیں، نے کچھ ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے، جس میں سات دن کا وقت درکار ہے۔” درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہیں پی ای ٹی-سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ 2024 کو دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ گھوٹالے میں گرفتار کیا تھا (جسے تنازعہ کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا)۔مرکزی تفتیشی ایجنسی، جس نے مسٹر کیجریوال کو گرفتار کیا تھا، نے ان پر اہم سازشی ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ان پر گوا اسمبلی کی انتخابی مہم کے لیے غلط طریقے سے 100 کروڑ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ مسٹر کیجریوال نے ای ڈی کی جانب سے اپنی گرفتاری کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔اس معاملے میں انہیں عدالت عظمیٰ نے عبوری ضمانت دے دی تھی لیکن انہوں نے ابھی تک باقاعدہ ضمانت کے لیے کوئی درخواست دائر نہیں کی ہے۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 17 اگست 2022 کو ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے فوجداری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے 22 اگست 2022 کو منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈران – مسٹر کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ اور دیگر لیڈروں نے غیر قانونی کمائی جمع کرنے کی ’’سازش‘‘ کی تھی۔اس معاملے میں مسٹر سسودیا فی الحال عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ سپریم کورٹ نے 4 جون کو ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 2 اپریل کو آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو راحت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں ضمانت کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ خصوصی عدالت کو بھی ضمانت کی شرائط طے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ کے اس حکم کے پیش نظر راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت نے 3 اپریل کو انہیں تہاڑ جیل سے مشروط طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹایکسائز پالیسی گھوٹالاخصوصی عدالتصحتعدالتی تحویلکیجریواللوک سبھامنی لانڈرنگ کیس
ShareTweetSend
Previous Post

راہل کیلئے پہن پرینکا نے لکھا جذباتی نوٹ

Next Post

مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہماری لڑائی نہیں رکے گی: انڈیا الائنس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہماری لڑائی نہیں رکے گی: انڈیا الائنس

مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہماری لڑائی نہیں رکے گی: انڈیا الائنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In