نئی دہلی، 05 جون (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کانگریس کے سینئر لیڈر اور اپنے بھائی راہل گاندھی کے لیے ایک جذباتی نوٹ لکھا اور انہیں ایک ایسا شخص بتایا جس نے مشکلات کا مضبوطی سے سامنا کیا اور ثابت قدم رہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر اپنی پوسٹ میں محترمہ گاندھی واڈرا نے کہا "آپ ہمیشہ مضبوط رہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ انہوں نے آپ کے ساتھ کچھ بھی کہا یا کیا ہو، آپ کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ آپ کے ایمان پر کتنا ہی شک کریں، آپ کبھی بھی سچائی کے لیے لڑنا نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے بہت سارے جھوٹ کا پرچار کیا لیکن آپ نے کبھی غصے اور نفرت کو اپنے او پر غالب نہیں آنے دیا، حالانکہ وہ آپ کو ہر روز تحفہ دیتے رہے ہیں۔
محبت اور شفقت کے ساتھ نفرت کا سامنا کرنے پر اپنے بھائی کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا "آپ نے اپنے دل میں محبت، ہمدردی اور سچائی کے ساتھ جنگ کی۔ جو آپ کو نہیں دیکھ سکتے تھے وہ اب آپ کو دیکھ سکتے ہیں، لیکن ہم میں سے کچھ لوگوں نے ہمیشہ آپ کو بہادر دیکھا اور جانا ہے۔ راہل، مجھے آپ کی بہن ہونے پر فخر ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ اپ لوڈ ہونے کے تین گھنٹے کے اندر اسے 325.6 ہزار بار دیکھا گیا۔