بدھ, جولائی 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

انتخابی نتائج ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف مینڈیٹ ہیں: سعادت اللہ حسینی

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 7, 2024
in دہلی نامہ
0
انتخابی نتائج ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف مینڈیٹ ہیں: سعادت اللہ حسینی
0
SHARES
82
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی،6 جون (یواین آئی) جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے حالیہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے ووٹ کے ذریعے ایک مضبوط پیغام دینے پر ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو ’ نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف زبردست مینڈیٹ ‘ قرار دیا۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ ہم اپنے ملک کے ووٹروں کو مبارک باد دیتے ہیں اور ان کی ستائش کرتے ہیں کہ انہوں نے بعض سیاست دانوں کی جانب سے جان بوجھ کر غلط اطلاعات پھیلانے کی مہم چلانے کے باوجود بڑی دانش مندی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ انتخابی مہم کے دوران پروپپگنڈے، نفرت انگیز بیانات، فرقہ وارانہ الفاظ کا استعمال اور ووٹ حاصل کرنے اور ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے طرح طرح کے غیر منصفانہ حربوں نے بہت سے خدشات پیدا کردیئے تھے۔ اس دوران بہت ساری تقاریر اخلاقیات سے عاری، مکمل طور پر پولرائزنگ اور تفرقہ انگیزی پر مبنی تھیں۔ ان سب کے باوجود عوام نے انتہائی دانش مندی کا مظاہرہ کیا اور اپنے دل کی بات ان تک پہنچا دی‘‘۔

مسٹر حسینی نے مزید کہا کہ ’’ اترپردیش جیسی ریاستوں میں تبدیلی کے لیے فیصلہ کن ووٹ ایک واضح پیغام ہے کہ ہندوستان کے لوگ فرقہ وارانہ تنازعات ، مذہبی اختلافات اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ وہ تو جامع ترقی اور سماجی انصاف کے خواہاں ہیں۔ اتحادی سیاست کا نیا دور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کے لوگ اب بھی وفاقیت، لامرکزیت، اختیارات کی تقسیم، جامع سیاست کے آئینی اقدار کو ترجیح دیتے ہیں۔ انتخابی نتائج کے بعد بڑے پیمانے پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں بنیادی تبدیلی لانے والے کسان، پسماندہ طبقات اور مذہبی اقلیتیں ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں کوئی سیاسی پارٹی نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ سیاسی رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ اپنے ہر سیاسی عمل میں معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرے اور ایسی فرقہ وارانہ و تفرقہ انگیز قوت بننے سے بچے جو آبادی کے صرف ایک حصے کی ہی نمائندگی کرتی ہو۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ’’ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت عوام کے حقیقی مسائل جیسے معاشی سست روی، مہنگائی، بے روزگاری کو حل کرنے میں بھرپور دلچسپی لے گی اور مذہبی و ذات پات کی تفریق کے بجائے تمام طبقات اور برادریوں کے لیے مساویانہ رویہ اختیار کرے گی۔ حکومت کا رویہ جامع اور عوامی مفاد میں ہونا چاہئے۔ اس وقت ہمارے ملک میں خود مختار جمہوری اداروں کی ساکھ کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ سیاسی دباؤ اور حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کام کرنے کے الزامات سے ان اداروں کا وقار بہت مجروح ہوا ہے۔ ملک میں قانون سازی کرنے والے کو بھی یکطرفہ یا کسی مخصوص طبقے کا حامی نہیں ہونا چاہئے۔ کوئی بھی فیصلہ باہمی مشاورت اور تمام متعلقین ( اسٹیک ہولڈرز) کی آراء پر غور کرنے کے بعد کیا جانا چاہئے۔ ہمارے ملک کی سیاست کی وفاقی نوعیت کی شبیہ بھی خراب ہوئی ہے، اسے بحال کرنے کی ضرورت ہے ‘‘۔

محترم امیر جماعت نے کہا کہ ’’ ہندوستان کا آئین ایک فلاحی ریاست کا تصور پیش کرتا ہے جس میں تمام شہریوں کی بھلائی کی ضمانت دی گئی ہے۔ ہمارے آئین کے اہداف میں سماجی انصاف اور عوام میں مضبوط بھائی چارے کو فروغ دینے کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ہم نئی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کے ان اہداف کا احترام کرے، حالیہ انتخابات میں لوگوں کے مینڈیٹ سے اسی بات کو تقویت ملتی ہے۔ حکومت ہر شہری کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو پسماندہ رہ گئے ہیں۔

Tags: انتخابی مہمانتخابی نتائجپولرائزنگجماعت اسلامی ہندغیر منصفانہمضبوط پیغامووٹر
ShareTweetSend
Previous Post

حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک

Next Post

چھتیس گڑھ میں مڈبھیڑ،چھ ماؤنواز ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
چھتیس گڑھ میں مڈبھیڑ،چھ ماؤنواز ہلاک

چھتیس گڑھ میں مڈبھیڑ،چھ ماؤنواز ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In