ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

راج ناتھ نے اگنی ویر اسکیم پر پارلیمنٹ میں آدھا سچ بولا: کرنل روہت چودھری

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 5, 2024
in سیاست
0
راج ناتھ نے اگنی ویر اسکیم پر پارلیمنٹ میں آدھا سچ بولا: کرنل روہت چودھری
0
SHARES
80
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 04 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ فوج میں امتیازی سلوک ہے اور مستقل فوجیوں کے مقابلے میں کم عزت اور سہولیات حاصل کرنے کے علاوہ اگنی ویروں کو بھی شہادت کی صورت میں شہید کا درجہ نہیں مل رہا ہے اور ان کے خاندان کے افراد کو نسبتاً کم رقم دی جا رہی ہے۔کانگریس کے سابق فوجیوں کے محکمہ کے سربراہ کرنل روہت چودھری اور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر انوما ودیشا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اگنی ویر کے بارے میں پارلیمنٹ میں غلط بیان دیا ہے، جس کی وجہ سے الجھن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وزیر دفاع کی جانب سے نامکمل معلومات دینے سے شکوک و شبہات کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

अग्निवीर पर देशवासियों से संवाद करने के बाद कांग्रेस पार्टी और राहुल गांधी जी ने फैसला किया है कि…

• अग्निपथ योजना को खत्म करना है
• अग्निवीरों को स्थायी करना है
• सेना में पुरानी भर्ती प्रक्रिया लागू करनी है
• सेना में चयनित हुए 1.5 लाख युवाओं का स्थायी प्रबंधन करना है… pic.twitter.com/aKOoEugkVn

— Congress (@INCIndia) July 4, 2024

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگنی ویروں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے دیے جاتے ہیں لیکن اب تک 13 اگنی ویر شہید ہو چکے ہیں اور ان تمام کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم نہیں دی گئی۔ انہوں نے اسے فوج کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی دو طرح کے نہیں ہو سکتے اور نہ ہی فوجیوں کو دو طرح سے شہید کیا جا سکتا ہے۔ اگر مستقل فوجی اور اگنی ویر سپاہی شہید ہو جائیں تو ایک کو شہادت کا اعزاز ملتا ہے جبکہ دوسرے کو نہیں ملتا۔ یہ صرف ایک سپاہی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ 13 شہید اگنی ویر فوج میں خدمات انجام دینے والے اگنی ویر اور زیر تربیت اگنی ویر اور ملک کی سلامتی کا معاملہ ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوج کی صورتحال پر وائٹ پیپر لائے۔ تاکہ ہر چیز کی تفصیلی معلومات دستیاب ہوسکیں۔

کرنل چودھری نے کہا کہ وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں آدھا سچ پیش کیا اور کہا کہ اگنی ویر کے خاندان کو ایک کروڑ روپے دیتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ایک مستقل فوجی کے اہل خانہ کو اس کی شہادت پر تقریباً 2.25 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ اگنی ویر کو شہید کا درجہ بھی نہیں دیا جاتا، جب کہ مستقل فوجی کو شہید کا درجہ مل جاتا ہے۔ ابھی تک صرف ایک اگنی ویر شہید کے خاندان کو ایک کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اگنی ویر پہلے ہی دن شہید ہو جاتا ہے تو اس کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے اور چار سال کی تنخواہ دی جاتی ہے، لیکن ایک مستقل فوجی کے لواحقین کو 16 سال تک پوری تنخواہ اور گریجویٹی دی جاتی ہے۔ یہ بہت بڑا امتیازی سلوک ہے اور اسے ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو اس اسکیم کو ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے فوجی کم ہو رہے ہیں اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے فوجیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ نیم فوجی دستوں سے سپاہی لئے جا رہے ہیں اور انہیں فوجیوں کی جگہ پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

کرنل چودھری نے کہا کہ کانگریس عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور حکومت کو عوام سے متعلق سوالات کا جواب دینا چاہئے جو وہ حکومت سے پوچھ رہی ہے۔ ان مسائل پر سوال اٹھانا کانگریس کا فرض ہے۔ اس فرض کو پورا کرنے کے لیے کانگریس نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک عوامی مسائل کے لیے لڑے گی۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ملک کے فوجیوں، اور شہیدوں کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ فوج میں پرانے بھرتی کے عمل کو نافذ کیا جائے اور فوج کے لیے منتخب کیے گئے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کا مستقل انتظام کیا جائے۔ریٹائرڈ ونگ کمانڈر انوما ودیش نے کہا ‘مودی حکومت اگنی ویر اسکیم کے بارے میں مسلسل گمراہ کر رہی ہے۔

اس پلان کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے ، کیونکہ اس پلان کے حوالے سے فوج سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے ۔ اگر کسی بھی اگنی ویر سے پوچھا جائے کہ کیا وہ مستقل بھرتی چاہتا ہے تو وہ اس سے انکار نہیں کرے گا۔ ایسے میں حکومت کو اس پر وائٹ پیپر جاری کرنا چاہیے۔ ریٹائرڈ ونگ کمانڈر نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کو یہ بھی واضح کرنا چاہئے کہ اگنی ویر اسکیم لانے سے پہلے انہوں نے فوج سے مشورہ لینے کے بجائے کن 158 ایجنسیوں سے بات کی۔ پہلے تقریباً 35 لاکھ لوگ فوج میں شامل ہوتے تھے لیکن اب صرف 10 لاکھ لوگ آتے ہیں۔ حکومت کو فوجیوں پر سیاست بند کرنا چاہئے ۔

Tags: آدھا سچاگنی ویراگنی ویر اسکیمپارلیمنٹراج ناتھعزتنامکمل معلومات
ShareTweetSend
Previous Post

سونیا کوفرزند کی شادی کی دعوت دینے مکیش امبانی 10 جن پد پہنچ گئے

Next Post

ممبئی میں ٹیم انڈیا کاشاندار استقبال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممبئی میں ٹیم انڈیا کاشاندار استقبال

ممبئی میں ٹیم انڈیا کاشاندار استقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In