پیر, جولائی 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

بچوں کی شادی سے پاک ہندوستان بنانے کا عہد

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 23, 2024
in دہلی نامہ
0
بچوں کی شادی سے پاک ہندوستان بنانے کا عہد
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چائلڈ میرج فری انڈیا کے اتحادی پارٹنر انڈیا چائلڈ پروٹیکشن کے تحت بین مذاہب مکالمہ کااہتمام

نئی دہلی (یو این آئی)تمام مذاہب میں بچپن کی شادی اور سماجی تصورات میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے9 مذاہب کے مذہبی رہنماوں نے بچوں کی شادی سے پاک ہندوستان بنانے کا عہد کیا۔ یہ مذہبی رہنما چائلڈ میرج فری انڈیا کے اتحادی پارٹنر انڈیا چائلڈ پروٹیکشن کی جانب سے بچوں کی شادی کے خلاف بین مذاہب مکالمے کے لیے جمع ہوئے تھے ۔پروگرام میں موجود مذہبی رہنماوں نے متفقہ طور پر کہا کہ کوئی بھی مذہب کم عمری کی شادی کی حمایت نہیں کرتا اس لیے کسی مذہبی رہنما یا پادری کو بچوں کی شادی نہیں کرنی چاہیے۔ اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہ تمام عبادت گاہوں کو اپنے احاطے میں بچپن کی شادی کے خلاف پیغام دینے والے پوسٹر بینرز لگانے چاہئیں، ان مذہبی رہنماو¿ں نے اپنی برادری میں بچپن کی شادی کے برے رواج کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ہندو، اسلام، سکھ، عیسائی، بدھ، بہائی، جین، یہودی اور زرتشتی مذاہب کے ان مذہبی رہنماوں نے اس مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام بچوں کو تحفظ، تعلیم اور ترقی تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، ان مذہبی رہنماو¿ں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی بچپن کی شادی کرتا ہے یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔

اسلام میں کم عمری کی شادی کے بارے میں مشہور تصورات کی تردید کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے ڈاکٹر ایم اقبال صدیقی نے مکالمے میں کہاکہ ‘اسلام میں شادی کے لیے عمر کی کوئی شرط نہیں لیکن اسلام یہ ضرور کہتا ہے کہ دولہا اور دلہن دونوں شادی کے لیے رضامندی ضروری ہے اور یہ ایک خاص عمر اور پختگی کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام کہتا ہے کہ علم ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ مذہبی رہنما علم کو مذہبی تعلیم تک محدود رکھتے ہیں۔ یہ سراسر گمراہ کن ہے کیونکہ دعاو¿ں میں سے ایک یہ ہے کہ مجھے وہ علم عطا فرما جس سے مجھے فائدہ پہنچے۔ مذہبی رہنماو¿ں کو ان تعلیمات کے منطقی نفاذ کے بارے میں سوچنا چاہیے اور انہیں سمجھنا چاہیے کہ انسانیت کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی قانون شریعت کے خلاف ہے۔ان سے اتفاق کرتے ہوئے ورلڈ پیس آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد اعجاز الرحمن شاہین قاسمی نے کہا کہ اسلام کم عمری کی شادی کی اجازت نہیں دیتا۔

کم عمری کی شادی کے خاتمے کے مقصد کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی سرو دھرم سنسد کے قومی کنوینر گوسوامی سشیل جی مہاراج نے کہاکہ بچوں کی شادی کا مسئلہ تمام مذاہب اور برادریوں میں موجود ہے اور ہم تمام مذہبی رہنماوں کو مل کر اس کے خاتمے کی کوشش کرنی چاہیے۔یہ مباحثہ اس حقیقت کے پس منظر میں ہوا کہ ہندوستان جیسے انتہائی مذہبی ملک میں مذہبی رہنما سماجی اصولوں اور طریقوں کی تشکیل اور ان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ اکثر سماجی اور اخلاقی دونوں سطحوں پر کمیونٹی کی سرگرمیوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ بچوں کی شادی ایک قانونی جرم ہونے کے باوجود مختلف برادریا ںاکثر اس برے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مذہب کا سہارا لیتی ہیں جو کہ بچپن کی شادی کے خاتمے کی راہ میں ایک بڑا چیلنج ہے۔

اس مکالمے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے چائلڈ میرج فری انڈیا کے بانی اور مصنف بھون ریبھو نے کہا کہ بچوں کی شادی جیسےجرم کو تب ہی ختم کیا جا سکتا ہے جب تمام برادریوں اس کے خلاف جنگ میںجمع ہوں۔ عقیدہ، مذہب اور قانون تہذیب کی بنیاد ہیں اور بچوں کی شادی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر خدا کی نظر میں تمام بچے برابر ہیں تو قانون اور انصاف کی نظر میں بھی برابر ہونے چاہئیں۔ مذہبی رسومات کی آڑ میں بچوں کے مستقبل سے کھیلنا ناقابل قبول ہے۔اس منفرد اور تاریخی مکالمے میں بچوں کی شادی سے پاک ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے مختلف مذاہب کے بااثر مذہبی رہنماو¿ں کے درمیان اتحاد دیکھا گیا۔اس مکالمے کا اہتمام چائلڈ میرج فری انڈیا (سی ایم ایف آئی) کے اتحادی پارٹنر انڈیا چائلڈ پروٹیکشن نے کیا تھا۔ چائلڈ میرج فری انڈیا کے پاس 200 سے زیادہ پارٹنر این جی اوز ہیں جو ملک بھر میں 2030 تک بچوں کی شادی کو ختم کرنے کے ہدف کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

Tags: اسلامبین مذاہب مکالمہتحفظتعلیمچائلڈ پروٹیکشنچائلڈ میرج فری انڈیاشادیمذہبی رہنمانئی دہلی
ShareTweetSend
Previous Post

کانوڑ یاترا کے راستوں کے دکانداروں کو نام لکھنے کے فرمان پرعدالت عظمیٰ کی پابندی

Next Post

ایکناتھ شندے اور شرد پوار کی ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایکناتھ شندے اور شرد پوار کی ملاقات

ایکناتھ شندے اور شرد پوار کی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In