بریلی:28جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے بریلی لوک سبھا سے رکن پارلیمان رہ چکے سنتوش کمار گنگوار جھارکھنڈ کے گورنر بنائےگئے ہیں۔ انہیں گورنر دروپدی مرمو نے گورنر نامزد کیا ہے۔ گنگوار بی جےپی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہے ہیں۔
منکسر المزاج گنگوار اب جھارکھنڈ کے گورنر بن گئے ہیں۔ بریلی ڈویژن میں واحد ایسے لیڈر ہونگے جو گورنر بنے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن میں انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ ان کو کچھ الگ سے جگہ دی جائے گی۔ گنگوار لوک سبھا الیکشن میں مصروف رہے۔ محنت رنگ لگائی اور بریلی سے پارٹی نے جیت درج کی۔اس کا انعام بھی مل گیا۔
راشٹرپتی بھون سے دیر رات گورنر نامزد کئے جانے کی اطلاع ملی۔ جس میں سنتوش کمار گنگوار بھی شامل تھے۔ جانکاری ملتے ہی تمام لوگ ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور مبارک باد دی۔