ہفتہ, مارچ 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

منو اور سربجوت کی جوڑی نے ہندوستان کو دوسرا تمغہ دلایا

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 30, 2024
in کھیل ایکسپریس
0
منو اور سربجوت کی جوڑی نے ہندوستان کو دوسرا تمغہ دلایا
0
SHARES
45
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پیرس، 30 جولائی (یو این آئی) منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی ہندوستانی جوڑی نے منگل کو پیرس اولمپک 2024 میں شوٹنگ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ملک کے لیے دوسرا کانسی کا تمغہ جیتا چیٹوروکس میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں جنوبی کوریا کی جوڑی اوہ یے جن اور لی وونہو کو 16-10 سے شکست دے کر تمغہ جیتا۔

میچ کے آغاز میں جنوبی کوریا کی لی وونہو اور اوہ یی جن کی ٹیم نے پہلی سیریز میں برتری حاصل کی تھی، لیکن اس کے بعد ہندوستانی جوڑی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 8-2 کی برتری اپنے نام کرلی۔

منو بھاکر نے شاندار آغاز کیا اور 10.2 کا اسکور حاصل کیا۔ سربجوت سنگھ کے 8.6 کے اسکور کی وجہ سے ہندوستان کو پہلے دو پوائنٹس گنوانے پڑے، لیکن اس کے بعد انہوں نے 10.5، 10.4 اور 10 کے اسکور کے ساتھ اچھی واپسی کی اور ہندوستان کو اگلے چھ پوائنٹس لینے میں مدد کی۔

منو بھاکر نے اپنے پہلے سات شاٹس میں کم از کم 10 کا اسکور کیا۔ جنوبی کوریائی کھلاڑی اوہ یی جن نے اپنی مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ریس میں برقرار رکھا اور 8-2 کی شکست سے سنبھل کر میچ کو 14-10 تک لے گئے، تاہم ہندوستانی شوٹنگ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے دوسرا تمغہ جیت لیا۔

اس کے ساتھ ہی منو بھاکر ایک اولمپک میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ نیز سربجوت سنگھ چھٹے ہندوستانی شوٹر بن گئے ہیں، جنہوں نے سمر اولمپکس میں تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا اور کانسی کے تمغے کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔ شوٹنگ میں ہندوستان کے چھ اولمپک تمغوں میں سے دو اب پیرس 2024 میں آ ئے ہیں۔

منو بھاکر جمعہ سے شروع ہونے والے خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں بھی حصہ لیں گی۔ وہ 21 رکنی ہندوستانی شوٹنگ ٹیم سے متعدد انفرادی ایونٹس میں حصہ لینے والی واحد ایتھلیٹ ہیں۔

Tags: ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹبرتریپیرس اولمپکسربجوتمنومنو بھاکرہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ میں 10 ماہ کے دوران 10 ہزار طلبا اور 400 اساتذہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک

Next Post

مرکز نے جموں و کشمیر کیخلاف کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ رکھی ہے :آغا روح اللہ مہدی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکز نے جموں و کشمیر کیخلاف کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ رکھی ہے :آغا روح اللہ مہدی

مرکز نے جموں و کشمیر کیخلاف کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ رکھی ہے :آغا روح اللہ مہدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In