جمعہ, مارچ 6, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

کشمیر ی عوام کا بدترین ابن الوقت سیاسی طاقتوں سے مقابلہ ہے :فاروق عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 30, 2024
in کشمیرنامہ
0
کشمیر دشمنوں کے عزائم صحیح نہیں ہیں : فاروق عبداللہ
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر29 اگست(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو اس وقت بدترین، شاطر اور ابن الوقت سیاسی طاقتوں کیساتھ مقابلہ ہے، جو ریاست کے لوگوں کو مذہب، زبان، رنگ و نسل اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جموں وکشمیر کے عوام کو آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کردیا ہے اور یہ لوگ آج بھی یہاں کے عوام کو کمزور کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جن طاقتوں نے ملک میں فرقہ پرست کو عام کرکے نفرت کی دیواریں کھڑی کردیں وہ لوگ اور اُن کے مقامی آلہ کار جموں وکشمیر کو بھی اسی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے حقوق سلب کردیئے اور اب ہماری شناخت، ہماری انفرادیت، ہماری وحدت اور کشمیری کو پارہ پارہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیر اہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہاں کے عوام کو سیاسی، جمہوری، اقتصادی اور معاشی بدحالی کے بھنور میں ڈال کر پوری طرح محتاج بنانے کے ناپاک عزائم رکھتے ہیں اور جموں وکشمیر کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وقت رہتے ، دشمن عناصر اور اُن کے ناپاک ارادوں اور عزائم کو سمجھ کر ان کی ناکامی میں اپنا رول بنائیں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اتحاد و اتفاق اور پُرعزم رہ کر دشمن عناصر کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ لوگ نیشنل کانفرنس کے پرچم تلے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے اپنی اس آبائی جماعت کو مضبوط کریں گے تاکہ جموں وکشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کو راحت پہنچائی جائے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پسماندہ اور پچھڑے طبقوں کیلئے نیشنل کانفرنس نے جو کام کیا ہے اُس کا کوئی ثانی نہیں ہے اور جو لوگ آج کل ریزویشن کے معاملے پر گمراہ کُن پروپیگنڈا چلا رہے ہیں۔انہوں نے یہاں کے غریب اور پسماندہ طبقوں کے جذبات اور احساسات کا استحصال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا انتخابی منشور غریب عوام کو راحت پہنچانے کیلئے مرتب کیا گیا اور ہمارے جماعت سے وابستہ ہر ایک فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے راحت کاری کے ایجنڈا کو گھر گھر پہنچائیں اور لوگوں کو اپنے منشور سے آگاہ کریں۔پارٹی صدر نے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور بے لوث حامیوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے مل کرکام کریں اور پارٹی کی شاندار و بھاری اکثریت سے کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Tags: ابن الوقتبدترینسیاسی طاقتفاروق عبداللہفرقہ پرستکشمیرنفرت
ShareTweetSend
Previous Post

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے دو افراد پرکیخلاف فرد جرم

Next Post

کانگریس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تلنگانہ کانگریس نے انتخابی مہم میں شدت پیداکردی

کانگریس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In