جمعہ, فروری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مسلم کمیونٹی کی پہل کے بعدشملہ کی مسجد تنازعہ کے ختم ہونے کے آثار

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 12, 2024
in خاص خبریں
0
مسلم کمیونٹی کی پہل کے بعدشملہ کی مسجد تنازعہ کے ختم ہونے کے آثار
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شملہ (یو این آئی) ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں واقع سنجولی مسجد تنازعہ پرمسلسل دوسرے دن بھی ہنگامہ جاری ہے، لیکن جمعرات کو مسلم کمیونٹی کی پہل کے بعد اس معاملے کے جلد حل ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔
بدھ کو سنجولی میں شدید احتجاج کے بعد اب آج شہر کے تاجرشملہ کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مسجد میں غیر قانونی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف شہر کے تاجروں میں شدید غصہ ہے۔
دراصل سنجولی میں ہندو برادری کے پرتشدد احتجاج میں کئی تاجر بھی شامل تھے۔ لاٹھی چارج میں کچھ تاجر زخمی ہوئے ہیں۔ لاٹھی چارج سے ناراض تاجروں نے آج اپنی دکانوں کو تالے لگا دیئے۔

شملہ ویاپار منڈل کی کال پر جمعرات کو تاجروں نے شیر پنجاب سے لوئر بازار ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاج کرنے والے تاجروں نے شملہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس کا احتجاج کرنے والے ہندوؤں پر لاٹھی چارج کرنا قطعی ٹھیک نہیں ہے۔ شملہ ٹریڈ بورڈ کی کال پر جمعرات کو شہر کے تمام اہم بازار آدھے دن کے لیے بند رکھے گئے ہیں۔

شملہ کے مشہور مال روڈ، لوئر بازار، رام بازار، کسم پتی، پنتھاگھاٹی اور لکڑ بازار کی دوکانیں صبح سے ہی بند ہیں۔ دوسری متنازعہ مسجد کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والا سنجولی کا پورا بازار بھی بند ہے۔ مضافاتی علاقوں کے تجارتی چیمبرز نے بھی لاٹھی چارج کے خلاف دکانیں بند کر رکھی ہیں۔ ڈھلی، ٹوٹو اور بالو گنج کے مضافاتی علاقوں میں بھی دکانوں پر تالے لگے رہے۔

شملہ ویاپار منڈل کے صدر سنجیو ٹھاکر نے کہا ہے کہ سنجولی میں ہندو برادری پر لاٹھی چارج کے واقعہ کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک دکانیں بند رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بند صرف تین گھنٹے کا ہے اور اس کے ذریعے ہم انتظامیہ تک اپنی آواز پہنچانا چاہتے ہیں۔
وہیں سنجولی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو لے کرمسلم کمیونٹی نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو میمورنڈم سونپ کر غیر قانونی تعمیرات توڑنے کی درخواست کی ہے۔ اس پہل پر شہری ایم ایل اے ہریش جنارتھا نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مسلم کمیونٹی نے ایک سیاسی مسئلہ کو انسانی ہمدردی کے طور پر ختم کرنے کی پہل کی ہے اور آج مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کمشنر کو میمورنڈم سونپ کر جو غیر قانونی تعمیرات ہوئی اسے گرانے کی درخواست کی ہے۔

Tags: احتجاجسپرنٹنڈنٹ آف پولیسسنجولیشملہلاٹھی چارجمال روڈمسلم کمیونٹیہماچل پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

حسینہ کی حوالگی کی درخواست سے متعلق رپورٹ ‘خیالی’ :حکومت ہند

Next Post

نکسلیوں نے دو گاؤں والوں کو ‘عوامی عدالت’ میں قتل کر دیا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
نکسلیوں نے دو گاؤں والوں کو ‘عوامی عدالت’ میں قتل کر دیا

نکسلیوں نے دو گاؤں والوں کو 'عوامی عدالت' میں قتل کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In