منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

بچوں کا ادب لکھتے وقت ہمیشہ تحقیق اور تجسس کا عمل جاری رکھنا چاہیے: عابد سورتی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 19, 2024
in دہلی نامہ
0
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 18ستمبر (یو این آئی) بچوں اور نوجوان قارئین کے لیے اردو میں تخلیقی مواد تیار کرنے کے سلسلے میں سہ روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ یہ ورکشاپ اس لیے اہم ہے کہ جب ہم تعلیم یافتہ سماج کی بات کرتے ہیں تو اس کا اہم پہلو بچے اور نوجوان ہیں جن کی تربیت اور تعلیم ہماری ذمہ داری ہے بچے سماج کا اہم حصہ ہیں ان کو کیسے آگے لے جایا جائے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام صدر دفتر میں منعقدو ورکشاپ میں انہوں نے کہاکہ آج اسی مقصد کے تحت اردو کے اہم قلمکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تخلیق کار اور قارئین کے درمیان رشتہ جوڑنے کی ہم کوشش کر رہے ہیں اسی کی ایک کڑی کی شکل میں اسے دیکھ سکتے ہیں، اس ورکشاپ میں کوشش ہوگی کہ اجتماعی طور پر جو نتیجہ نکلے گا اسے دلکش اور خوبصورت انداز میں 31 مارچ 2025 تک شائع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

بچوں کے بزرگ ادیب عابد سورتی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ بچوں کے لیے لکھتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کچھ نیا سیکھیں اور ان کے لیے مواد ہمیشہ نئے انداز میں پیش کرنا چاہیے۔ اگر اچھا بیج بوئیں گے تو کل ہمیں اچھا پھل ملے گا،۔ ہمیشہ تحقیق اور تجسس کا عمل جاری رکھنا چاہیے اور فیکٹ سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، بغیر تحقیق کے لکھیں گے تو اس کے غلط نتائج مرتب ہوں گے۔

بچوں کی مشہور تخلیق کار اور مصنفہ مریم کریم اہلاوت نے کہا کہ بچوں کے لیے جس طرح ہم سوچتے ہیں کہ ان کے لیے کیا کھانا چاہیے کیا نہیں، اسی طرح سوچا جانا چاہیے کہ ان کے لیے کس طرح کی تخلیقات اور ادب کی ضرورت ہے۔ بچپن میں جو کہانیاں سنتے ہیں اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں، بچوں کو چیزیں اس طرح بتانی چاہیے کہ براہ راست نہ ہو مگر بالواسطہ ان تک پیغام پہنچ جائے۔ بچوں کی کہانیاں اور میتھوڈولوجی ہماری زندگی سے جڑی ہوئی ہیں۔

مشہور فکشن نگار ذکیہ مشہدی نے کہا کہ بچوں کے لیے کم لکھا جا رہا ہے اور جو لکھا جا رہا ہے اس میں ایج گروپ اور نفسیات و لفظیات کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ اگر ایک عمر کی سطح کا خیال رکھتے ہوئے بچوں کے تجسس کا استعمال کرتے ہوئے کہانیاں تخلیق کریں تو ان کے ذہنی ارتقا اور نشوونما میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بچوں کی کہانیوں میں تصویروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے، زیادہ سے زیادہ تصویریں ہونی چاہیے، بچوں کی کہانیوں میں تشدد، فرقہ واریت اور فسادات وغیرہ موضوعات و مسائل سے گریز کرنا چاہیے، بچوں کے لیے تخلیقات لکھتے وقت ان کی تفریح طبع اور انبساط کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
اس سیشن کی نظامت ڈاکٹرشمع کوثریزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، اکیڈمک) نے کی۔

اس موقعے پر پروفیسر غضنفر، مشتاق احمد نوری، ڈاکٹر قاسم خورشید، ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا،پروفیسر ثروت خان، ڈاکٹر نگار عظیم، انیس اعظمی، ڈاکٹر محمد علیم، شاہ تاج خان، سراج عظیم، حبیب سیفی، اقبال برکی، ڈاکٹرشہناز رحمن، نہاں رباب، نثار عالم، ڈاکٹر سلمان عبدالصمد اورکونسل کے عملہ میں سے ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر)، انتخاب عالم (ریسرچ آفیسر)،شاہنواز محمد خرم (ریسرچ آفیسر) اور ڈاکٹر مسرت (ریسرچ آفیسر)وغیرہ موجود رہے۔
لنچ کے بعد تکنیکی سیشن شروع ہوا جس میں توصیف بریلوی نے ’رومی کے سہانے دن‘، شاہ تاج نے ’پالکی‘، ڈاکٹر شہناز رحمان نے ’شان سلطانی‘، نہاں رباب نے ’ایک شخصیت ایسی بھی‘، نثار احمد نے ’پٹنہ کی سیر‘ کے عنوان سے کہانیاں سنائیں جس پر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ یہ سہ روزہ ورکشاپ 20 ستمبر 2024 تک چلے گا۔

Tags: ادبپروفیسر غضنفرتجسستخلیق کارذکیہ مشہدیسہ روزہ ورکشاپصدارتی خطابفکشن نگارقلمکارقومی کونسل برائے فروغ
ShareTweetSend
Previous Post

پیغمبرِ اسلام نے عدل وانصاف اور مساوات کو عام کیا: چندرشیکھر آزاد

Next Post

کانگریس نے ہریانہ کے ووٹروں سے سات وعدے کئے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریس نے ہریانہ کے ووٹروں سے سات وعدے کئے

کانگریس نے ہریانہ کے ووٹروں سے سات وعدے کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In