جمعہ, فروری 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 136 لبنانی جاں بحق

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 2, 2024
in اخبارجہاں
0
اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 136 لبنانی جاں بحق
0
SHARES
45
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب ،یکم اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ کی طرز پر اب لبنان میں بھی فضائی حملوں کے بعد زمینی کارروائی شروع کردی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 136 افراد جان کی بازی ہار گئے۔لبنانی حکام کے مطابق بیروت کے جنوب میں واقع عین الدلب میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے تین اراکین بھی شامل ہیں جو بیروت کے علاقے کولا میں مارے گئے، جہاں اسرائیل نے جنوبی مضافات کے علاوہ پہلی بار دارالحکومت پر حملہ کیا۔

حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اسرائیلی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور نئے سربراہ کا انتخاب موجودہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے غزہ پٹی پر بھی اپنے حملے جاری رکھے ہیں، جن میں گزشتہ روز میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے، غزہ میں 7اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,615 افراد ہلاک اور 96,359 زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر دوسری جانب اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی پر یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان میں مزید حملے نہ کرے، فوجی مداخلت سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی جارحیت اور لبنان کی موجودہ صورتحال پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں مزید حملے نہ کرے، اسرائیل کو لبنان میں مزید مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں فوجی مداخلت صورتحال کو مزید بگاڑ دے گی اور خطہ تباہی کی طرف جائیگا، اسرائیل اور لبنان دونوں کی خودمختاری کو یقینی بنانا ضروری ہے، فوجی مداخلت سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، اسے روکنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں تنازعے کے مزید پھیلاؤ کے خطرے سے بہت زیادہ فکرمند ہیں اور ہم فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کی غرض سے تحمل کا مظاہرہ کریں۔گزشتہ اتوار کی شب اسرائیل نے حملہ کرکے پہلی بار لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا۔ یہ 7 اکتوبر کے بعد سے پہلی مرتبہ ہوا، جس سے عالمی برادری کو خطے میں تنازعے کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحرک ہونا پڑا۔

اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے لبنان میں سات دن تک مسلسل فضائی حملے کیے گئے جن میں حزب اللہ کے اعلیٰ رہنما سمیت، اس کے سربراہ حسن نصر اللہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جنوبی لبنان میں دراندازی پر لبنانی فوج نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے شروع کردیئے ہیں۔

Tags: اسرائیلحسن نصراللہفضائی حملےفوجی مداخلتلبناننعیم قاسم
ShareTweetSend
Previous Post

سیلاب متاثرہ 14 ریاستوں کے لیے 5,858 کروڑ روپے جاری

Next Post

امریکہ میں طوفان سے 130 شہری ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکہ میں طوفان سے 130 شہری ہلاک

امریکہ میں طوفان سے 130 شہری ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In