اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں مکمل

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 3, 2024
in دہلی نامہ, دیارِ ملت, دیار وطن
0
آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں مکمل
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز):مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ”احترام انسانیت اور مذاہب عالم“کے عنوان پر۹۔۰۱/نومبر ۴۲۰۲ء کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی دو روزہ عظیم الشان پینتیسویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کی تیاریاں تقریباًمکمل ہوچکی ہیں۔ایک دو دن میں ملک کے طول و عرض سے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔شعبہئ استقبالیہ ان وفود اور ملک و بیرون ملک سے مشاہیر علمائے کرام، دانشوران عظام، معزز شعراء اور مہمانان ذی وقار کے استقبال کے لئے تیار ہے۔اس لئے باقیماندہ تیاریوں کو آخری شکل دینے کے لئے اور کارکنان و رضاکاران کے اندر جوش و خروش اور جذبہئ خدمت کو جلا بخشنے کے لئے مختلف شعبہ جات سے متعلق ذمہ داران کی میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ اس سلسلے میں کانفرنس کے کنوینروں اور رضاکاروں کی چوتھی میٹنگ آج بتاریخ ۳/نومبر ۴۲۰۲ء بروز اتوار جمعیت کے مرکزی دفتر اردو بازار میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق پیش رفت کو اطمینان بخش قرار دیا گیا اور رضاکاروں کو مفید مشوروں سے نوازا گیا۔
جائزہ میٹنگ کی ابتداء حافظ محمد عمیر سلفی کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ بعد ازاں، امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے پرجوش رضاکاران و کنوینر حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے تعلق سے پیش رفت خوش کن ہے۔آج کی جائزہ رپورٹ سن کر دل باغ باغ ہوگیا،توقع ہے کہ یہ کانفرنس جمعیت و جماعت کی تاریخ کی کامیاب ترین کانفرنسوں میں شمارہوگی اور اس کے لئے آپ دہلی والے بھرپور تعاون پیش کریں گے۔
امیر محترم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پینتیسویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس اپنے اغراض و مقاصد اور عنوان کے اعتبار سے بہت اہم ہے اور پورے ہندوستان کی نظریں آپ کی جماعت پر ٹکی ہوئی ہے کیونکہ ہر زمانے میں آپ کی جماعت نے ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے راہ دکھانے کا کام کیا ہے اور امید ہے کہ اس کانفرنس کے بھی نیک اثرات ملک و ملت اور جماعت پر مرتب ہوگی۔
امیر محترم نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں کانفرنسوں کی بڑی اہمیت ہے۔اللہ کے رسولﷺ اس طرح کے اجتماعات میں اپنوں اور غیروں سب کو بلایا تھا،یوں تو ہر روز کہیں نہ کہیں جلسہ و اجتماعات منعقد ہوتے ہیں لیکن حج کے عظیم الشان اجتماع کی بات ہی دیگر ہے اور اس کی اہمیت و ضرورت اور معنویت ہر دور میں مسلم رہے گی۔ خاص طور سے تنظیمی اور دعوتی حوالوں سے ان کانفرنسوں کی ضرورت و اہمیت دوچند ہے۔
امیر محترم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آپ اپنے اسلاف کو یاد کریں کہ انہوں نے بڑی قربانیاں دے کر ہمیں جمعیت و جماعت اور ملک و ملت کی یہ وراثت سونپی ہے، ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس امانت کے حقیقی پاسبان بنیں اور اپنے عمل و کردار اور خلوص سے بے لوث خدمات انجام دیں۔اس تاریخی موقع پر عزم بالجزم کریں کہ ہمارے ملک و بیرون ملک سے تشریف لانے والے مہمانان اچھا تاثر لے کر جائیں گیاورہم عوام، برادران وطن اور انتظامیہ کے اذہان و قلوب پر ہم اچھا اثر چھوڑسکیں گے۔
اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی نے کنوینروں اور رضاکاروں کے لئے کچھ راہ نما اصول و ضوابط بتائے اور کہا کہ جس شخص کو جو ذمہ داری دی ہے، اسیچاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورے لگن اور اخلاص سے ادا کرے کیونکہ اگر ہر شخص اس سوچ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے گا تویہ کانفرنس یقینی طور پر تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
مولانا نے کہا کہ اس کانفرنس میں پورے ہندوستان سے علمائے کرام، دانشوران، دھرم گرو اور مذہبی رہنما تشریف لارہے ہیں۔ آپ ان کے استقبال ان کی ضیافت کے لئے خود کو تیار رکھیں۔
اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ہندی ترجمان ماہنامہ اصلاح سماج کے ایڈیٹر حافظ محمد طاہر سلفی نے کہا کہ ہماری مایہ ناز جمعیت یہ عظیم الشان کانفرنس منعقد کرنے جارہی ہے، ہم مہمانان کے استقبال کے لئے اپنی پلکیں بچھائے ہوئے ہیں اور ہم ذمہ داران کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی نے دلی کے کونے کونے سے تشریف لائے کنوینرس اور رضاکاروں کا تہہ دل سے استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اہل حدیث کا ہر فرد ایک جماعت کے برابر ہوتا ہے۔ ہمارے اسلاف نام و نمود اور عہدہ و منصب کے بجائے کام اور خدمت میں یقین رکھتے تھے۔ آزادی سے قبل آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے آل انڈیا اجلاسوں کا جو تسلسل تھا جو آزادی کے بعد تقریباًرک سا گیا تھالیکن موجودہ قائدین جماعت نے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کی قیادت میں اس توانا روایت کوباوقار رفتار دی اور کورونا کے وقفہ کے باوجود ان کے عہد کی یہ آٹھویں کانفرنس ہے۔بلاشبہ ان کانفرنسوں نے ہماری قومی، ملی اور جماعتی زندگی میں اہم رول ادا کیا ہے اور دعوتِ توحید اور ترویج کتاب و سنت کے باب میں سنگ میل ثابت ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ کانفرنس کے دوش بدوش ”احترام انسانیت اور مذاہب عالم“ کے عنوان پر منعقد ہونے والے آل انڈیا سیمینار کے لئے موصول ہوئے تقریبا ڈیڑھ سو علمی مقالات کی تصحیح و ایڈیٹنگ کے لئے آج اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں تقریباً ایک درجن اہل علم و تحقیق کا ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا جس میں ان مقالات پر نظر ثانی اور تصحیح و ایڈیٹنگ کو آخری شکل دی گئی۔

Tags: :مرکزی جمعیت اہل حدیث ہنداحترام انسانیتاستقبالاہل حدیث کانفرنسرام لیلا میدانمولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
ShareTweetSend
Previous Post

مسلم پرسنل لابورڈ کا اجلاس عام23-24 نومبر کو بنگلور میں

Next Post

اسرائیل کو سخت جواب دینے والی ہے: میجر جنرل حسین سلامی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیل کو سخت جواب دینے والی ہے: میجر جنرل حسین سلامی

اسرائیل کو سخت جواب دینے والی ہے: میجر جنرل حسین سلامی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In