جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

حکومت مذہبی امور میں مداخلت نہ کرے: مولانا ارشد مدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 3, 2024
in دہلی نامہ
0
حکومت مذہبی امور میں مداخلت نہ کرے: مولانا ارشد مدنی
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جمعیتہ علماء ہند کے ’تحفظِ آئینِ ہند‘ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا ارشد مدنی و دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ کنونشن میں تلگودیشم کے نمائندہ امیر جان سب کی توجہ کا مرکز رہے، کیونکہ این ڈی اے حکومت میں تلگودیشم کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ کنونشن این ڈی اے حلیف تلگودیشم کے نمائندہ نے بھی خطاب کیا اور وقف ترمیمی بل کی سخت الفاظ میں مخالفت کی۔

ٹی ڈی پی کے نائب صدر نواب جان (امیر بابو) نے کہا کہ وقف ترمیمی بل خامیوں سے پْر ہے اور تلگودیشم اس کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے مودی حکومت کو خبردار کیا کہ ’وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ ہم سب برداشت کرسکتے ہیں لیکن ملک کو توڑنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا‘۔انہوں نے کہا کہ چندرابابو نائیڈو سیکولر شخص ہیں۔ وہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں۔ چندرا بابو نے کہا کہ جو بورڈ جس مذہب سے تعلق رکھتا ہے، اس میں اس مذہب کے لوگ ہونے چاہئیں۔ ہم وقف ترمیمی بل کی اجازت نہیں دیں گے۔نواب جان عرف امیر بابو نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو شکست دینے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔ چندرا بابو نائیڈو 15 دسمبر کو آندھرا پردیش میں جمعیت کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ وقف املاک پر حکومت کی بری نظر ہے۔ حکومت سے جو ترامیم کی جارہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں۔ اگر یہ بل منظور ہوجاتا ہے تو 400 سال قدیم مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں و دیگر وقف املاک کے دستاویزات پیش کرنے ہونگے جو ناممکن ہے، اس طرح مسلمانوں کی اربوں روپئے کی املاک کو نقصان پہنچے گا۔مولانا ارشد مدنی نے تلگودیشم اور جے ڈی یو کو خبردار کیا کہ اگر وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری دونوں پارٹیوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جن بیساکھیوں کے سہارے حکومت کر رہی ہے وہ پارٹی اس کیلئے ذمہ دار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو کو چیلنج کرتا ہوں، جن بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے، کہ وہ اپنے بنگلوں میں بیٹھ کر کبھی نہیں سمجھ سکتے کہ مسلمانوں کے جذبات کا اس سے کتنا تعلق ہے‘۔ جمعیت علمائے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 24 نومبر کو جمعیت کے پٹنہ میں وقف ترمیمی بل کے خلاف جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں نتیش کمار بھی شرکت کریں گے۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے علاوہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں مسلمانوں کے خدشات سے آگاہ کیا گیا جبکہ این ڈی اے کی اہم پارٹی تلگودیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو کے آبائی ضلع کڑپہ میں جلد ایک جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں 5 لاکھ سے زیادہ مسلمان شرکت کریں گے۔ تاکہ حکومت کو وقف ترمیمی بل سے متعلق مسلمانوں کے خدشات سے واقف کروایا جاسکے۔

Tags: ’تحفظِ آئینِ ہند‘ کنونشنآل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈتلگودیشمجمعیتہ علماء ہندجے ڈی یومذہبی امورمولانا ارشد مدنیوقف ترمیمی بل
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل کو سخت جواب دینے والی ہے: میجر جنرل حسین سلامی

Next Post

تلنگانہ کی ذات پر مبنی مردم شماری ملک کیلئے نظیر ثابت ہوگی: راہل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی تیسری بار اقتدار میں نہیں آئیں گے:راہل

تلنگانہ کی ذات پر مبنی مردم شماری ملک کیلئے نظیر ثابت ہوگی: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In