بدھ, فروری 25, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

امانت اللہ خان کی رہائی کاحکم

راؤز ایونیو کورٹ نےی ڈی کی طرف سے دائر کی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 14, 2024
in دہلی نامہ
0
امانت اللہ خان کی رہائی کاحکم
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان آج بڑی راحت دے دی ہے۔ عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے یہ قرار دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے مناسب منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد امانت اللہ خان کے جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

راؤز ایونیو کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر کی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ کو تسلیم کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ ای ڈی نے امانت اللہ خان کے خلاف اضافی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ عدالت نے یہ بھی تبصرہ کیا ہے کہ کیس میں خان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں، تاہم مناسب منظوری کے بعد ہی عدالت اس معاملے پر غور کر سکتی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ میں بھرتیوں کے ذریعے رقم حاصل کرنے، اور اپنے قریبی افراد کے نام پر جائیداد خریدنے کے الزامات ہیں۔ ان پر 2018 سے 2022 تک دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے وقف املاک کو لیز پر دے کر مالی فائدہ حاصل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔اس کیس میں ای ڈی نے مریم صدیقی کو بھی شریک ملزم بنایا تھا، مگر عدالت نے اس بات کا ذکر کیا کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ عدالتی حکم کے بعد امانت اللہ خان کو فوری طور پر راحت مل گئی ہے اور ان کی رہائی کا عمل بھی ممکن ہو گیا ہے۔

دریں اثناء ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ منی لانڈرنگ کے معاملات اب ایک ڈرامہ بن گئے ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا محض ایک ہتھیار ہے جس کا استعمال کیا جا رہا ہے مرکزی حکومت اسے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف استعمال کر رہی ہے سینئر اے اے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے مسٹرامانت اللہ خان کو آج عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد کہاکہ منی لانڈرنگ کے معاملات ایک ڈرامہ اور بی جے پی کا ہتھیار بن گئے ہیں۔ جس کو پھنسانا ہے یا جیل میں ڈالنا ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس پر پی ایم ایل اے لگا کر اسے جیل میں ڈال دینا چاہیے، کیونکہ اسے جلد ضمانت نہیں ملے گی۔ ہماری لڑائی کی وجہ سے ایک بات یہ ہوئی کہ اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین کی ضمانت کے بعد ملک میں ایک ایسا راستہ بنا دیا گیا کہ اب کسی بھی شخص کو جھوٹے مقدمے میں زیادہ دیر تک زبردستی جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر خان کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا۔ ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔ انہیں پہلے ہی نچلی عدالت سے ضمانت مل چکی تھی لیکن اس کے باوجود سال 2016 کے ایک کیس میں انہیں جھوٹا مقدمہ بنا کر جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اگر عام آدمی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی آنکھ کا اتنا بڑا کانٹا بن گئی ہے، تو وہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو چوراہے پر کھڑا کرے اور انہیں گولی مار دے، لیکن ملک کا وقت اور پیسہ ضائع نہ کرے۔ وزیراعظم نے ان تفتیشی اداروں کو ڈرامہ بنا دیا ہے۔ لوگ ان پر ہنستے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ اب جب بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کہیں جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ بندر آگئے ہیں۔ وہ گھر میں آتے ہیں، ادھر ادھر کودتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ ای ڈی ایک کامیڈی سرکس گینگ بن گیا ہے۔

 

Tags: امانت اللہ خانثبوتدہلی وقف بورڈعدالتمریم صدیقیمنی لانڈرنگ کیس
ShareTweetSend
Previous Post

آخرکار یوپی پبلک سروس کمیشن نے متنازعہ فیصلہ واپس لیا

Next Post

مختار عباس نقوی کی پتھری کا آپریشن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مختار عباس نقوی کی پتھری کا آپریشن

مختار عباس نقوی کی پتھری کا آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In