اتوار, اپریل 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جسٹس منموہن سپریم کورٹ کے جج بن گئے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس منموہن کو حلف دلایا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 6, 2024
in دیار وطن
0
جسٹس منموہن  سپریم کورٹ کے جج  بن گئے
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس منموہن نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس منموہن کو حلف دلایا جسٹس منموہن کے حلف لینے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی کل مقررہ تعداد 34 کے مقابلے 33 ہو گئی اس موقع پر عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں کے علاوہ کئی سینئر وکلاء اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

جسٹس کھنہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کالجیم نے نومبر میں جسٹس منموہن کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی رضامندی کے بعد، 3 دسمبر کو، مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جسٹس منموہن کی سپریم کورٹ میں بطور جج تقرری کا اعلان کیا۔

جسٹس منموہن کو 13 مارچ 2008 کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا اور وہ 29 ستمبر 2024 سے اس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے چار سینئر ترین ججوں کے کالجیم کی سفارش کے بعد، ان کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جسٹس منموہن ہائی کورٹ کے ججوں کی مشترکہ کل ہند سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ وہ دہلی ہائی کورٹ میں سب سے سینئر ہیں۔

جسٹس منموہن کا انتخاب کرتے وقت، کالجیم نے یہ بھی نوٹ کیا تھا کہ سپریم کورٹ میں دہلی ہائی کورٹ کی نمائندگی صرف ایک جج کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کھنہ کا تعلق دہلی ہائی کورٹ سے ہے۔جسٹس منموہن سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے گورنر جگ موہن کے بیٹے ہیں۔ وہ 17 دسمبر 1962 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ماڈرن اسکول، بارکھمبا روڈ، دہلی سے کی۔ انہوں نے ہندو کالج، دہلی یونیورسٹی سے تاریخ میں بی اے (آنرز) کی ڈگری حاصل کی اور 1987 میں دہلی یونیورسٹی کے کیمپس لاء سینٹر سے وکالت (ایل ایل بی) کی تعلیم مکمل کی۔ وہ اسی سال دہلی بار کونسل میں بطور وکیل نامزد ہوئے۔

انہوں نے بنیادی طور پر سپریم کورٹ آف انڈیا اور دہلی ہائی کورٹ میں سول، فوجداری، آئینی، ٹیکسیشن، ثالثی، ٹریڈ مارک اور سروس قانونی چارہ جوئی میں وکالت کی۔ انہیں دہلی ہائی کورٹ نے 18 جنوری 2003 کو سینئر وکیل کے طور پر نامزد کیا تھا۔

Tags: جسٹس منموہنچیف جسٹس سنجیو کھنہدہلی ہائی کورٹسابق چیف جسٹسسپریم کورٹکالجیممنموہن
ShareTweetSend
Previous Post

مودی بدعنوانی کا دفاع کر رہے ہیں: پرینکا

Next Post

بابری مسجد کے انہدام کو بھلا پانا آسان نہیں: مولانا محمد رحمانی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بابری مسجد کے انہدام کو بھلا پانا آسان نہیں: مولانا محمد رحمانی

بابری مسجد کے انہدام کو بھلا پانا آسان نہیں: مولانا محمد رحمانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In