اتوار, جولائی 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ممبئی کے 7/11 ٹرین دھماکہ سے متعلق مقدمہ کی سماعت

سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے ملزمین ڈاکٹر تنویر اور نوید حسین سے جبراً لیے گئے اقبالیہ بیانات کی قانونی حیثیت پر مدلل بحث کی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 21, 2024
in دیار وطن
0
ممبئی کے 7/11 ٹرین دھماکہ سے متعلق مقدمہ کی سماعت
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:بامبے ہائی کورٹ میں 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ مقدمہ کی سماعت گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ ملزمین کو پھانسی کی سزا دیئے جا نے والے فیصلے کی تصدیق کےلیئے ریاستی حکومت کی جانب سے داخل اپیل پر سینئر ایڈوکیٹ راجا ٹھاکرے کی بحث کے اختتام کے بعد ملزمین کے دفاع میں سینئر ایڈوکیٹ یوگ موہت چودھری نے بحث کا آغاز کیا تھا اور تقریباً ایک ماہ تک بحث کی لیکن اسی درمیان سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا نتیا راما کرشنن نے ملزمین ڈاکٹر تنویر اور نوید حسین کے دفاع میں بحث کا آغاز کیا اور ایک ہفتہ تک بحث کی جس کے دوران عدالت کو بتا یا کہ اے ٹی ایس نے ملزمین سے جبراً اقبالیہ بیان حاصل کیا ہے جس کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے ملزمین کو پھانسی اور عمر قیدکی سزا سنائی ہے جو غیر قانونی ہے۔ ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن ہائی کورٹ میں بحث کررہی ہیں جو خصوصی طور پر دہلی سے تشریف لائی ہیں۔آج دوران بحث سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے ملزمین ڈاکٹر تنویر اور نوید حسین سے جبراً لیے گئے اقبالیہ بیانات کی قانونی حیثیت پر مدلل بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمین سے بالترتیب 74/ اور 25/ دنوں کے بعد لیا گیا جسے استغاثہ نے رضاکارانہ بتایا ہے ۔حالانکہ سپریم کورٹ نے پولس کے سامنے دیئے گئے اقبالیہ بیان کی قانونی حیثیت مشکوک بتائی ہے۔بامبے ہائی کورٹ دو رکنی خصوصی بینچ جسٹس اے ایس کلور اور جسٹس شیام سی چانڈک کوسینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے مزید بتایا کہ ملزمین سے لیئے گئے جبراً اقبالیہ بیانات کو اگر ہٹا لیا جائے تو استغاثہ عدالت میں یہ ثابت کرنے میں ناکا م ثابت ہوئی ہے کہ ملزمین مجرمانہ سازش کا حصہ تھے۔ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے ڈاکٹر تنویرکے حوالے سے بتایا کہ استغاثہ نے جس وقت ڈاکٹر تنویر کے سازشی میٹنگ میں موجود ہونے کا دعوی کیا ہے اس وقت ڈاکٹر تنویر صابو صدیق اسپتال میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے لیکن خصوصی مکوکا عدالت نے مشکوک اقبالیہ بیان کو بنیاد بناتے ہوئے ڈاکٹر تنویر کی بے گناہی کے تما م ثبوت کنار ے کردیئے۔ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمین کے خلاف گواہی دینے والے بیشتر پنچ گواہ اے ٹی ایس کے اسٹاک پنچ گواہ ہیں جن کی گواہی پر آنکھ بند کرکے بھروسہ نہیں کیاجاسکتا لیکن ٹرائل کورٹ نے ان کی گواہی کو باریک بینی سے جانچے بغیر انہیں مکمل سچ مان لیا۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نتیا راما کرشنن نے ملزمین ڈاکٹر تنویر اور نوید حسین کے دفاع میں بحث کا آغاز کیا

ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو مزید بتایا کہ تفتیشی افسران نے پولس تحویل میں ملزمین کو شدید زدوکوب کیا اور ان کی جعلی میڈیکل رپورٹ بناکر عدالت میں پیش کی حالانکہ پولس تحویل سے ڈاکٹروں کے پاس ملزمین کو بلا وجہ تو نہیں لیکر جایا گیا ہوگا، پولس تحویل میں ملزمین کے غیر انسانی سلوک کیا گیا اور انہیں اقبالیہ بیان دینے کے لیئے مجبور کیا گیا۔ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے ملزم نوید حسین کے تعلق سے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر لوکل ٹرین میں بم نصب کرنے کا الزام ہے لیکن استغاثہ عدالت میں ایک بھی عینی گواہ پیش نہیں کرسکا، محض منحرف شدہ اقبالیہ بیان کی بنیاد پر نچلی عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنا دی جو غیر قانونی ہے۔ نتیا راما کرشنن نے مزید بتایا ملزم نوید حسین نے اقبالیہ بیان دینے کے لیئے کبھی حامی نہیں بھری لیکن اے ٹی ایس نے عدالت میں یہ بتایا کہ ملزم نے از خود اقبال جرم کیا ہے۔اسی درمیان سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کی ایک ہفتہ سے جاری بحث کا اختتام عمل میں آیا، بحث کے اختتام کے بعد بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ملزمین نے نتیا راما کرشنن نے سے مخاطب ہوکر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمارے مقدمہ میں بحث کرنے کے لیئے خصوصی طور پر دہلی سے تشریف لائیں جس کے لیئے تمام ملزمین ان کے مشکور و ممنون ہیں۔

کرسمس کی تعطیلات کے بعد سینئر ایڈوکیٹ یوگ موہیت چودھری ان کی بقیہ بحث کا آغاز کریں گے۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے ملزمین کے دفاع میں ملک کے نامور کریمنل وکلاء کی خدمات حاصل کی ہے جس میں سینئر ایڈوکیٹ ایس ناگا متھو (سبکدوش جسٹس مدراس ہائی کورٹ)، سینئر ایڈوکیٹ مرلی دھر (سبکدوش چیف جسٹس اڑیسہ ہائی کورٹ)، سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن(سپریم کورٹ آف انڈیا)، سینئر ایڈوکیٹ سدیپ پاسبولا (بامبے ہائی کورٹ)شامل ہیں، سینئر وکلاء کی معاونت کرنے کے لیئے ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف،ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ گورو بھوانی، ایڈوکیٹ ادتیہ مہتا، ایڈوکیٹ شاہد ندیم و دیگر کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہے جو آج دوران بحث عدالت میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ خصوصی مکوکا عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو پھانسی اور 7/ ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ،ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم عبدالواحد دین محمد کو باعزت بری کردیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ ایک جانب جہاں ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کنفرمیشن اپیلوں پر سماعت کررہی وہیں تمام ملزمین کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیلوں پر بھی سماعت کررہی۔ پھانسی کی سزا پانے والے کما ل انصاری کا کرونا کے دوران ناگپور سینٹرل جیل میں انتقال ہوگیا تھا۔

Tags: 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہاستغاثہحکومتدفاعڈاکٹر تنویرسماعتعدالتفتیشی افسرانکرسمسنتیا راما کرشنننوید حسینیوگ موہیت چودھری
ShareTweetSend
Previous Post

پروفیسر محمد نجات اللہ صدیقی کے حوالے سے کتاب کا اجرا

Next Post

مودی نے کویت میں لیبر کیمپ کا دورہ کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی نے کویت میں لیبر کیمپ کا دورہ کیا

مودی نے کویت میں لیبر کیمپ کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In